16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس قانون کے جائزے کیلئے تشکیل شدہ ٹاسک فورس کی مدت کار میں15جون 2018 تک کی توسیع

Urdu News

نئی دہلی، موجودہ انکم ٹیکس قانون 1961 کے جائزے اور ملک کی موجودہ اقتصادی ضرورتوں کے مطابق نئے راست ٹیکس قانون کا  مسودہ تیار کرنے کیلئے تشکیل دیئے گئے ٹاسک فورس کی مدت کار میں تین ما ہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل متعلقین  اور عوام الناس سے مشورے  اور فیڈ بیک ، ای میل rewriting-itact@gov.in کے توسط سے  2 اپریل 2018 تک طلب کئے گئے تھے۔ یہ مشورے اور فیڈ بیک محکمے کی ویب سائٹwww.incometaxindia.gov.in پر دیئے گئے فارمیٹ میں مانگے گئے تھے۔

چونکہ اب اس ٹاسک فورس  کی مدت کار توسیع کر دی گئی ہے۔ لہذا اسی کے مطابق مشورے/فیڈ بیک بھیجنے کی تاریخ بھی 15 جون 2018 تک بڑھا دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More