نئی دہلی۔ جنوری تیس ہزاری کورٹ نے انکم ٹیکس ٹی ڈی ایس کی نادہندگی کے معاملے میں دہلی میں واقع ریئل اسٹیٹ اور آئی سولوشن کمپنی کے ڈائریکٹر کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ کمپنی نے ٹی ڈی ایس کی کٹوتی کی لیکن انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت قانونی ذمہ داری کے باوجود حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں کیا ۔ اس کے باعث بہت سے ان معصوم افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جن کا ٹی ڈی ایس کی کٹوتی کی گئی لیکن کمپنی نے ٹی ڈی ایس ریٹرن داخل نہیں کیا ۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ کمپنی کے ذریعہ مالی سال 2013-14 ، 2014-15 اور 2015-16 کے دوران بالترتیب 45,68,990 روپے ، 35,45,290 روپے اور 33,36970 روپے کی کٹوتی کی گئی ۔ مذکورہ کمپنی کہ ٹی ڈی ایس ریٹرن اسٹیٹمنٹ داخل کرنے کے سلسلے میں قصور وار پایا گیا ہے ۔