نئی دہلی، 10/ جنوری، انکم ٹیکس محکمے کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہاہے کہ اسے ای-گورنینس 17-2016 پر نیشنل ایوارڈز میں انکم ٹیکس ریٹرنز پروجیکٹ کی ای-فائلنگ کے لئے چاندی کا ایوارڈ حاصل ہواہے۔ یہ ایوارڈ ای-گورنینس کے شعبے میں ڈپارٹمنٹ کی حصولیابیوں کے صلہ میں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایوارڈ موجودہ ایوارڈ مدت میں ای-گورنینس کے کامیاب پروگراموں میں اہم اختراع کے لئے دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرنز پروجیکٹ کی ای-فائلنگ 08-2007 میں ای-گورنینس پر نیشنل ایوارڈز میں سلور ایوارڈ پہلے ہی جیت چکا ہے۔
11 comments