23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انھوں نے ممبئی میں سی ایس آر جرنل ایکسی لینس ایوارڈ پیش کئے

Urdu News

سڑکوں کے ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے معاشرے کے محروم طبقوں میں سماجی واقتصادی کا یاپلٹ کے لئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور سماجی صنعتکاری کے اہم رول کو اجاگر کیا ہے۔ انھوں نے ٹیکنالوجی کو تخلیقی طور پر استعمال کرتے ہوئے سماجی شعور، سماجی ذمہ داری اور سماجی بیداری کے ساتھ سماجی صنعتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سوشل سیکٹر میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام خود اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ انھوں نے یہ بات آج 20 مارچ 2022 کو ممبئی میں یشونت راؤ چوہان سینٹر میں چوتھے سی ایس آر جرنل ایکسی لینس ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایکسی لینس ایوارڈ 2021 کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے میدان میں اختراعی اور بہترین کاموں کے ہیں اور مختلف زمروں کے تحت افراد یا گروپوں کی جانب سے انسانیت کے لئے کئے گئے اقدامات اور کاوشوں کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں۔ سی ایس آر ایوارڈ سات زمروں کا احاطہ کرتے ہیں جو ہیں:۔ زراعت اور دیہی ترقی، کووڈ-19 ریلیف، تعلیم اور ہنر مندی کا فروغ، ماحولیات ، صحت اور حفظان صحت ، کھیل کود اور عورتوں کو تفویض اختیارات اور بچوں کی بہبود۔

مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری  اور مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اس پروگرام کی اہم شخصیات تھے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیار ی نے کہا کہ شہریوں کی سماجی ذمہ داری ایک اہم حصہ ہے جو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ساتھ ہوناچاہئے۔  گورنر موصوف نے حکومت کے سوچھ بھارت مشن کے تحت ہر گھر میں ٹوائلٹ تعمیر کرانے میں کارپوریٹ سیکٹر کی مدد کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر جناب گڈکری نے کہا کہ اگر چہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سماج کے کمزور طبقے کی سماجی واقتصادی کایا پلٹ میں مدد کررہی ہے، لیکن ہمیں اس طرح کام کرنا چاہئے کہ جس کو بھی مدد ملے اسے زندگی میں پھر کبھی مدد نہ مانگنی پڑے۔

وزیر موصوف نے حاضرین کو یاد دلایا کہ ملک میں 115 امنگوں والے اضلاع ہیں سماجی اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان اضلاع میں عوام کی زندگی بہتر بنانے کے کام انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کو سی ایس آر سیکٹر کی جانب سے خصوصی حوصلہ افزائی حاصل ہونی چاہئے۔

جناب گڈکری نے علم کی منتقلی اور بیکار چیزوں سے دولت حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اختراع، صنعتکاری ، سائنس ٹیکنالوجی، تحقیقی ہنر اور کامیاب طریقہ کار مل کر علم کا نام حاصل کرتی ہیں۔ علم کو دولت میں بدلنا ہی مستقبل ہے۔ اس کے لئے مناسب ٹیکنالوجی اور قیادت ویژن ضروری ہے۔

جناب نتن گڈکری نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا آٹھ سال قبل جب انھوں نے ناگپور کے میئر سے کہا تھا کہ وہ سیویج کے پانی کو فروخت  کریں گے، تو تمام لوگ شک میں پڑ گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج یہ ضلع سالانہ 315 کروڑ روپے صاف کیا ہوا سیویج کا پانی ریاست کے بجلی گھروں کو فروخت کرکے حاصل کررہا ہے۔

جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ حکومت نے بٹمن روڈز پر دس فی صد بیکارربر وپلاسٹک کو ڈالنے کی اجازت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عورتوں کے اپنی مدد آپ گروپوں کو بیکار پلاسٹک ان سڑکوں پر استعمال کرنے کے لئے ساتھ لیا گیاہے اور اس طرح بیکار چیزوں سے فائدے حاصل ہورہے ہیں۔

وزیر موصوف نے ایک اور مثال پیش کرتے ہوئے تروپتی سے بال خریدنے کا ذکر کیا جس سے ایمنوایسڈ پر مبنی مائیکرو نیو ٹرینٹ بنائے جاتے ہیں جو پودوں کے لئے بے حد فائدہ مند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بے شمار مواقع ہیں کہ سماج کے فائدے کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ سی ایس آر فنڈ کو ٹیکنالوجی ، اختراع ، تحقیق میں استعمال کرکے اقتصادی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔

اس موقع پر سوشل ٹرانسفورمیشن لیڈر ایوارڈ جناب سدھیر منگنٹیوار کو دیا گیا جو حکومت مہاراشٹر کے سابق وزیر خزانہ اور مہاراشٹر اسمبلی کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔ وہ اس موقع پر خصوصی مہمان بھی تھے۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جناب دلیپ وینگسکر کر کودیا گیا جو سابق ہندوستانی کرکٹر اور ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ ذمہ دارانہ فلمی تفریح اور تحفظ کا ایوارڈ محترمہ سائجی شندے ، جناب مدن بہل کو دیا گیا جبکہ ساتھی بانی اور مینجنگ ڈائرکٹر ایڈفیکٹرز پی آر کو پی آر اور کمیونکیشن ایوارڈد یا گیا۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جناب پرکاش آمٹے  اور محترمہ منداکنی آمٹے  اور محترمی جیوتی مہاپیسکر کو پیش کیا گیا۔ یوتھ آئکن ایوارڈ جناب راج مریوالا کو پیش کیا گیا۔

مالویکاایئر کو ینگ چینج میکر ایوارڈ اور تنمے بھٹ کو نوجوانوں پر اثر انداز ہونے کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔

پریزنٹیشن کی تقریبدیکھنے کے لئےیہاںکلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More