16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انیس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں عالمی صحت تنظیم کے مشورے کے مطابق فی ملین آبادی پر140 ٹیسٹ یومیہ سے زیادہ کئے جارہے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘جانچ کرو، پتہ لگاؤ اور علاج کرو’’ کی حکمت عملی سے کووڈ۔ 19 کے بندوبست کے لئے  ایک جامع فریم ورک تیار ہوا ہے مرکز کی قیادت میں  ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں نے مختلف اقدامات کے ذریعہ اس کو نافذ کیا ہے۔ ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام خطوں نے  اپنے جانچ کے نیٹ ورک میں  قابل قدر توسیع کی ہے اور  وہ  بڑے پیمانے پر  لوگوں کی جانچ کےلئے  سہولت فراہم کرانے کے اقدامات کررہے ہیں۔  اس کے نتیجے میں  صورتحال یہ ہے کہ  فی ملین آبادی میں  یومیہ جانچ کا قومی اوسط بڑھ کر  180 ہوگیا ہے۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے  ‘‘ کووڈ ۔ 19 کے معاملے میں عوامی صحت  اور سماجی اقدامات سے متعلق عوامی صحت کے معیارات ’’  پر اپنے رہنما نوٹ میں  مشتبہ کووڈ۔ 19  معاملوں کے لئے جامع نگرانی کا مشورہ دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے مشورہ دیا ہے کہ  کسی بھی ملک کو  فی ملین آبادی پر  140 ٹسٹ یومیہ کرانے کی ضرورت ہے۔

Combined Final 21st July Press Brief.jpg

اس وقت 19 ریاستوں / مرکز کے زیر  انتظام خطوں میں فی ملین آبادی پر یومیہ  140 سے زیادہ ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

گوا ریاست میں فی ملین یومیہ جانچ کی شرح سب سے اونچی یعنی 1333 ہے۔

مرکز اور آئی ایم آر نے  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کو  لگاتار  یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ  اپنی  کی تعداد میں  بہتری لائیں۔ تال میل والے کوششوں کے ذریعہ ہندوستان میں  فی ملین  آبادی پر جانچ  ّٹی پی ایم) بڑھ کر 10421 ہوگئی ہے۔ اس سے  بیماری کا جلدی پتہ لگانے اور  کووڈ۔ 19 کے معاملات کے وقت پر  اور موثر کلینیکل بندوبست  میں مدد ملی ہے۔

جانچ کی شرح میں  اضافے کے ساتھ ساتھ  ہندوستان میں  پازیٹیو معاملات کی شرح میں بھی مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور اس وقت یہ 8.07 فیصد ہے۔  ہندوستان 30 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام خطے ایسے ہیں جہاں پازیٹیو معاملات کی شرح  ہندوستانی اوسط سے کم ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  مرکز کی قیادت میں  جانچ میں اضافے کے لئے کی گئی پہل  کام کررہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Combined Final 21st July Press Brief 1.jpg

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva .  پر بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More