نئی دہلی، دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی وردی پوش تنظٰیم نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) آج اپنا 70واں یوم تاسیس منارہا ہے۔ این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل پی پی ملہوترہ نے پوری این سی سی برادری کی طرف سے گل دائرہ نذر کیا۔
یوم تاسیس ہندوستان میں بھر میں منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں کیڈٹس مارچ میں حصہ لے رہے ہیں، ثقافتی سرگرمیوں اور سماجی ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کررہے ہیں۔
رواں سال کے دوران این سی سی کیڈٹس نے کیرالہ سیلاب کے دوران راحت اور بچاؤ کاری آپریشنوں میں اپنا زبردست تعاون دیا تھا۔ انہی کیڈٹس نے سووچھ بھارت ابھیان، سوستھ بھارت یاترا سائیکل تھن میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور مختلف النوع سرکاری اقدامات مثلاً ڈیجیٹل خواندگی، یوگ، خون کا عطیہ دینے کے کیمپوں اور ٹیکہ کاری کے پروگراموں کے تئیں بیداری پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
این سی سی کے تحت کثیر پہلوئی سرگرمیاں اور مختلف النوع نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کو اپنی شخصیت کو جلا بخشنے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔ متعدد کیڈٹس نے کھیل کود اور مخاطری شعبوں میں اپنے کارناموں سے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اور اپنی تنظیم کا نام روشن کیا ہے۔ ان کیڈٹس نے ان شعبوں میں متعدد اعزازات بھی حاصل کئے ہیں۔
این سی سی آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہری بنانے کے لیے لگاتار کوششیں کرتی آئی ہے۔