17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اودے پورٹل اور موبائل ایپ کی شروعات

Uday portals and mobile app launched
Urdu News

نئی دہلی، 4 جنوری / بجلی، کوئلہ اور قابل تجدید توانائی کےمرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب پیوش گوئل نے آج یہاں اجول ڈسکام انشورنش یوجنا (اودے) ویپ پورٹل اور موبائل ایپ جاری کیا۔ یہ اودے اسکیم کے تحت اودے کی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔ یہ ڈجیٹل انڈیا کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ پورٹل / ایپ کھلے پن کو یقینی بنائے گا اور مختلف متعلقہ فریقوں کی جوابدہی بڑھائے گا اور یہ صارفین کو بہتر سہولت طلب کرنے میں مدد گار ہوگا۔

اودے کی تفصیلات بتاتے ہوئے جناب گوئل نےکہا کہ یہ مختلف ڈسکام کی تازہ ترین پیش رفت فراہم کرے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پور ٹل/ ایپ اودے نہ صرف مرکزی وزارت کی سطح پر ڈسکام کی پیشرفت پر نظر رکھی جاسکے گی بلکہ ڈسکام کی مستقبل کی کارکردگی بہتر بنانے کی اسکیموں / منصوبوں کو تشکیل دیا جاسکے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More