16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اُن لوگوں سے دور رہیں ، جو تشدد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں : نائب صدرِ جمہوریہ کا نو جوانوں کو مشورہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریۂ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نو جوانوں کو ، اُن لوگوں سے دور رہنے  کا مشورہ دیا ، جو تشدد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں  اور کہا کہ  جو لوگ تشدد کو ہوا دیتے ہیں ، وہ در اصل ملک کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں  ۔

          اُپ راشٹر پتی بھون میں  این ایس ایس  کے رضا کاروں  کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں  کشیدگی اور تشدد کا ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔  این ایس ایس کے ان کیڈٹوں نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ  میں شرکت  کی ہے ۔ انہوں نے نو جوانوں کو ایسی طاقتوں کے تئیں چوکنا رہنے کے لئے کہا  ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ اگر آپ سرکاری املاک کو تباہ کرتے ہیں تو آپ خود اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں ۔  ’’

          انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد  کا کوئی مقام نہیں ہوتا ہے ۔  جمہوریت میں  اختلافات قابلِ قبول ہیں لیکن  عدم اتحاد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت میں   تبادلۂ خیال اور  بحث و مباحثہ اہم ہوتا ہے لیکن  تخریب کاری  کو قبول نہیں کیا جا سکتا ۔  ‘‘ بلیٹ کے مقابلے  بیلیٹ  میں کافی طاقت  ہوتی ہے ’’ ۔

          انہوں نے نو جوانوں سے  مثبت  سوچ  پیدا کرنے اور قومی تعمیراتی  سرگرمیوں میں مصروف   ہونے کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  نو جوانوں کو  سماجی برائیوں جیسے  بد عنوانی ، جنس اور ذات  پات   اور عدم برابری کے خلاف جنگ میں آگے رہنا چاہیئے ۔

          انہوں نے کہا کہ  آپ جیسے نو جوانوں کو   نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے کوشش کرنی ہو گی ۔ ایسا ہندوستان ، جو غریبی  ، تعصب ،  عدم مساوات  اور بھوک سے آزاد ہو گا ۔

          کاہلی والی طرز زندگی اور غیر صحت مند  غذا سمیت  دوسری تمام خرابیوں کی وجہ سے  پیدا ہونے والے غیر متعدی امراض کے واقعات  میں اضافے پر  تشویش ظاہر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے نو جوانوں سے  پابندی کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور جَنک فوڈ سے گریز کرنے کے لئے کہا ۔

          جناب نائیڈو نے کہا کہ  ہندوستان کی روایتی غذا سب سے اچھی ہے ۔ صحت مند ہے اور ہر خطے اور ہر سیزن کے لئے موزوں ہوتی ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے دیا گیا  فٹنیس انڈیا  کا نعرہ اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک کا نو جوان صحت مند اور چاق و چوبند ہو ۔ اسی طرح یوگا کرنے سے ذہن اور جسم  مضبوط ہوتے ہیں ۔

          وزیر اعظم کے ذریعے  2020 ء سے قبل 15 اہم سیاحتی مقامات  کا دورہ کرنے کی اپیل   کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر  جناب نائیڈو نے  تمام تعلیمی اداروں سے  بچوں کے لئے پابندی کے ساتھ بھارت درشن  پروگرام کے انعقاد   کے لئے کہا ۔  انہوں نے کہا کہ  ایسے سفر اور ایسی یاتراؤں سے ہندوستان  کی منفرد تہذیبی   روایات کے تئیں  نو جوانوں میں  افہام و تفہیم میں اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کو   اسکول کے دنوں سے ہی  این ایس ایس  ، این سی سی ، اسکاؤٹ  اینڈ گائیڈ  نیز  دوسری رضا کار خدمات کو    لازمی   طورپر اپنانے  کی حوصلہ افزائی کرنے کا مشورہ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ایسی  ٹریننگ سے  طلباء میں یکجہتی  ، اتحاد  اور رحم دِلی کا  جذبہ  پیدا  کرنے میں مدد ملے گی  اور وہ  محروم لوگوں کی ضرورتوں کے تئیں   حساس بنیں گے ۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ  نیشنل سروس اسکیم  کو  ‘‘ نیشنل سیلف لیس سروس  ’’ کے طور پر  پیش کیا جانا چاہیئے ۔

اس موقع پر  نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب  کرن ریجیجو   ، نائب صدر جمہوریہ  کے سکریٹری  جناب  آئی وی سبا راؤ اور 200 سے زائد  این ایس ایس رضا کار موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More