ملک کے دور دراز علاقے کو جوڑنے کے سلسلے میں اُڑان اسکیم کے تحت گزشت تین دنوں میں 22 نئے راستوں پر پرواز شروع کی گئی، جن میں سے 6 راستے شمال مشرقی ہندوستان میں ہے۔اُڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ)سے اگرتلہ(تریپورہ)تک کی پہلی سیدھی پرواز کو آج شروع کیاگیا۔اس سے پہلے کل شیلانگ(میگھالیہ)-سلچر(آسام) راہ پر پروازیں کامیابی کے ساتھ شروع کی گئیں۔اس موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران اور دیگر اہم متعلقین موجود تھے۔اِن راستوں پر پرواز شروع ہونے کے ساتھ ہی ملک کے تمام علاقوں میں ہوائی خدمات کا نیٹ ورک مضبوط کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے ساتھ ہی سستا ہوائی سفر مہیا کرانے اور علاقائی راستوں پر اقتصادی نقطہ نظر سے عملی اور منافع بخش ہوائی سفر مہیا کرانا ممکن ہوگا۔اب تک اُڑان اسکیم کے تحت پورے ہندوستان میں ایسے 57ہوائی اڈوں ، جہاں طیاروں کی پرواز بالکل نہیں یا بہت کم تھی(اِن میں پانچ ہیلی پورٹ اور دو واٹر ایرو ڈروم شامل ہیں)، وہاں 347 راستوں پر پروازیں شروع کی گئی ہیں۔
28 مارچ 2021ء کو اُڑان اسکیم کے تحت 18 نئے راستوں پر پرواز شروع کی گئی تھی۔اِن میں گورکھپور(اترپردیش) سے لکھنؤ(اترپردیش)، جو کہ ریاست سے امداد یافتہ پرواز کا راستہ ہے، کرنول(آندھراپردیش)سے بنگلورو(کرناٹک)، وشاکھاپٹنم(آندھراپردیش)اور چنئی(تمل ناڈو)، آگرہ(اترپردیش)سے بنگلورو(کرناٹک)اور بھوپال(مدھیہ پردیش)، پریاگ راج(اترپردیش)سے بھونیشور(اُڈیشہ)اور بھوپال(مدھیہ پردیش) شامل ہیں۔ان راستوں کے علاوہ ڈبرو گڑھ(آسام)سے دیما پور(ناگالینڈ)کے درمیان بھی ہوائی رابطہ قائم کیا گیا۔
اُڑان-4نیلامی کی کارروائی کے تحت پچھلے سال انڈیگو ایئرلائنس کو شیلانگ-اگرتلہ، شیلانگ –سلچر، کرنول-بنگلورو، وشاکھاپٹنم اور چنئی کے راستوں پر پرواز کی ذمہ سونپی گئی۔اس کے علاوہ اُڑان-3کے تحت آگرہ سے بنگلورواور آگرہ سے بھوپال راستے پر، اُڑان-2کے تحت پریاگ راج سے بھونیشور اور پریاگ راج سے بھوپال کے راستے پر اور اُڑان-3نیلامی کی کارروائی کے تحت ڈبرو گڑھ سے دیما پور کا راستہ پرواز کے لئے سونپا گیا۔ الائنس ایئر کو اُڑان -3 نیلامی کی کارروائی کے تحت لکھنؤ-گورکھپور راستے پر پرواز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔