17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ کے فوائد حاصل کرنے کیلئے فارم ٹران-1 کی فائلنگ

Urdu News

نئی دہلی،سازوسامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں منتقلیکا عمل موجودہ ٹیکس دہندگان کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کےاعتماد پر مبنی ہے۔ ٹیکس دہندگان  فارم ٹران-1 پُر کر سکتے ہیں اور وہ جی ایس ٹی نظام سے قبل بھرے گئے آخری ریٹرن میں اقرارکردہ اختتامی بقایہ کی بنیاد پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ فارم ٹران-1پُر کرنے کی آخری تاریخ 27دسمبر 2017 ہے۔ رضاکارانہ تعمیل کے فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے فارم ٹران-1 میں نظرثانی  کیلئے موقع بھی فراہم کیاگیا ہے۔ فارم ٹران-1 میں نظرثانی کرنے کیلئے آخری تاریخ 27؍دسمبر2017 ہے۔

اس سلسلے میں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان نے سی جی ایس ٹی کی غیر معمولی اعلیٰ ٹرانزیشنل کریڈٹ کا فائدہ اٹھایا ہے، جو کہ صنعت کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے رجحان کے مطابق نہیں ہے اور نہ ہی ٹیکس دہندہ کے ذریعہ ماضی میں ایسا کیاگیاتھا۔ ان میں سے کچھ اعلیٰ ٹرانزیشنل کریڈٹ میں حقیقی وضاحت ہو سکتی ہے یا ایک حقیقی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ نوٹ کیاگیا ہے کہ بہت سے معاملات میں اعلیٰ ٹرانزیشنل کریڈٹ کا دعویٰ کیاگیا، جس کیلئے کوئی حقیقی وضاحت موجود نہیں ہے۔ ایسی یونٹوں کی شناخت کرنے کیلئے تجزیئے کا عمل جاری ہے۔ اس طرح کا رویہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس انتظامیہ کے درمیان اعتماد میں کمی لانے کا سبب بن سکتا ہے، جو کہ جی ایس ٹی کے سیلف اسسمنٹ نظام کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ٹیکس دہندگان جنہوں نے غلطی سے ٹرانزیشنل کریڈٹ کا دعویٰ کیا ہے۔ انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 27دسمبر 2017فارم ٹران-1میں نظرثانی کرنے کے موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانزیشن کے دوران درست اور صحیح کریڈٹ کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اس میں ناکام رہنے کی صورت میں ٹیکس انتظامیہ کو شناخت شدہ یونٹوں کیخلاف آڈٹ اور تنفیذی کارروائی شروع کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More