17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئل انڈیا لمٹیڈ نے اسکولی طلباء کی معلومات کے لئے سکر راڈ پمپ کے مطالعاتی دورے کا انعقاد کیا

Urdu News

ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی قومی سطح پر تیل کی تلاش اور پیدا کرنے والی کمپنی آئل انڈیا لمٹیڈ (او آئی ایل)نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت منعقد ہونے والی تقریبات کے ایک حصے کی شکل میں 21ستمبر 2021ء کو دُلیاجان میں اپنے ایک ادارے میں اسکولی طلباء کے لئے سکر راڈ پمپ کے مطالعے کے تعلق سے ایک دورے کا انعقاد کیا۔

آئل انڈیا لمٹیڈ کے پرڈکشن انجینئروں نے طلباء کو راڈ پمپ کے کام اور باریکیوں کے بارے میں بتایا۔انجینئروں نے ایک کنویں میں مصنوعی لفٹ تکنیک کے بارے میں بھی بتایا ، جو نیچے کے فلور سے سطح تک تیل پہنچانے کےلئے پلانٹ کو توانائی مہیا کرتا ہے۔ طلباء کو بتایا گیا کہ اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کے لئے تکنیک کتنی اہل اور آسان  ہے اور اس کا استعمال تیل پیدا کرنے کی شرح کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے بہت لو باٹم- ہول پر کنویں کو پمپ کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔

آس پاس کے اسکولوں کے تقریباً25 طلباء نے آج آئل انڈیا لمٹیڈ کی اس سائٹ کا دورہ اور راڈ پمپ و ہائیڈرو کاربن پیداواری عمل میں اس کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کرکے سب کو بے حد مسرت ہوئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More