20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئن لائن درخواست واپس لینے کے لئے ونڈو: کمبائنڈ ڈیفنس سروسزامتحان(1)2019

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروسز کمیشن نے درخواست واپس لینے کی ایک سہولت شروع کی ہے۔ اس سہولت سے کمیشن صحیح اور سنجیدہ امیدواروں کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہوا ہے۔ایسے امیدواروں کو بہتر سہولیات پہنچائی جاسکتی ہے اور کمیشن کے امتحان کے نظام میں بہتری  بھی لائی جاسکتی ہے۔

کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان1))2019 کے لئے درخواست لینے کا ونڈو کام کرنے لگا ہے اور یہ سہولت  یو پی ایس سی کی ویب سائٹ  https://upsconline.nic.inپر10-12-2018 (شام 6:00بجے) تک دستیاب ہوگی۔

درخواست واپس لینے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر امیدوار کو درخواست واپس لینے کی تصدیق کے لئے ای میل اور ایس ایم ایس بھیجاجائے گا۔درخواست جب ایک بار واپس لی جاچکی ہوگی تو کسی بھی حالت میں اس پر نظرثانی نہیں کی جاسکے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More