21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے کورنیٹ گلوبل اکیڈمک چیلنج6.0 جیتا

Urdu News

انڈین انسٹی آف ٹیکنالوجی کھڑگ پور کے چار انڈر گریجویٹ طلباء نے کور نیٹ گلوبل اکیڈمک چیلنج 6.0کو جیت لیا ہے۔اس کا اہتمام کشمن اور ویک فیلڈ کے آئی اور آئی اے اِنٹیریئر آرکیٹیکٹس نے کیا تھا۔جیتنے والی طلباء کی ٹیم نے سدھانت سامرتھ(انڈر گریجویٹ تیسرا سال سول انجینئرنگ  شعبہ)، پراتِم مجومدار(انڈر گریجویٹ تیسرا سال کیمیکل انجینئرنگ شعبہ)، رشیتا راج (انڈر گریجویٹ دوسرا سال میکینکل انجینئرنگ شعبہ)اور اُتکرش اگروال(انڈر گریجویٹ تیسرا سال منیوفیکچرنگ سائنس و انجینئرنگ شعبہ) شامل ہیں۔ ان کی رہنمائی پروفیسر جینیا مکھرجی (ڈپارٹمنٹ آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز )نے کی۔اس میں دنیا بھر کی 1300ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے چار ٹیمیں فائنل راؤنڈ تک پہنچی تھی، ان میں آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی  ٹیم بھی شامل تھی۔فائنل راؤنڈ میں اس کا مقابلہ یونیورسٹی آف واشنگٹن ، نیویارک یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ڈینور سے ہوا ہے۔یہ مقابلہ 18 مارچ 2021ء کو آن لائن ہوا۔یہ پہلا موقع ہے کہ 2015ء میں جب سے اس مقابلے کا آغاز ہوا ہے، ہندوستان کی کوئی ٹیم کورنیٹ گلوبل اکیڈمک چیلنج جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کورنیٹ گلوبل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، جس کا صدر دفتر اٹلانٹا ، جارجیا(امریکہ)میں واقع ہے۔اس میں 50 ملکوں کے 11000سے زیادہ ایگزیکٹیوز شامل ہیں، جو ریئل اسٹیٹ اثاثے کے تعلق سے اپنی اسٹریٹیجک ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔اس تنظیم کا مقصد پروفیشنل ترقیاتی مواقع اشاعت، تحقیق،کانفرنس، ذمہ داریوں اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے کارپوریٹ  رئیل اسٹیٹ کے عمل میں ترقی لانا ہے۔ کور نیٹ گلوبل کمیشن پیشہ ورانہ ترقیاتی مواقع کے ذریعے کارپوریٹ رئیل اسٹیٹ کے عمل میں نئے اہداف طے کرنا اور اس میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔کور نیٹ گلوبل اپنے نیٹ ورک میں وسعت لانا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ اپنی سرگرمی بڑھانے کے ساتھ اس کی آواز بننے کی سمت میں آگے بڑھنا ہے۔ اس کے لئے ہر سال پوری دنیا سے کورنیٹ گلوبل میں طلباء کو مدعو کیا جاتا ہے، جو ریئل اسٹیٹ کے سامنے موجود مسائل کے تعلق سے تعمیری انداز میں غورو فکر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اس میں گوگل، ڈیوک اینرجی، آسٹرا زینیکا،  وہرپول اور دنیا کی دوسرے بہت سے اہم اداروں سے پروفیشنل کو بلایاجاتا ہے، جو ان مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا نہ صرف اظہار کرتے ہیں، بلکہ اپنے پیشہ ورانہ تجربات بھی شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس طرف لوگوں کی توجہ بھی مبذول کراتے ہیں۔

آئی آئی ٹی کھڑگ پور  کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے نہ صر ف کام کررہی ہے، بلکہ لندن میں واقع بلیو بنک جیسے اہم مالیاتی ادارے کے لئے کام بھی کررہی ہے۔

اس مقابلے میں جب فاتح کا اعلان ہوا ، اس کے فوراً بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے چاروں طلباء سدھانت، پراتم، رشیتا اور اُتکرش نے کہا کہ یہ ایک غیر مانوس خطہ تھا، مگر ہمارے لیے یہ حقیقی طورپر بہت بہتر میدان ثابت ہوا۔ ابتداء ہی سے ہم ایک اختراعی اَپروچ برقرار رکھنے کو لے کر محتاط تھے اور کریم ریئل اسٹیٹ پورٹ فیلیو کی تعمیر کے حوالے سے اس کے ہر ضروری پہلو اور مسائل کے حل کے لئے ہم نے اپنے خیالات کا بہتر طورپر اظہار کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ایک بنچ مارکنگ میکنزم تیار کیا، بعد میں ہم نے داخلے سطح کی ایک کاربن مارکیٹ تخلیق کی اور پھر اس کے لئے ایک وقت کا خاکہ تیار کیا اور پھر ایک نئی شاخ کے قیام کے لئے منصوبہ پیش کیا۔ اس کے لئے ہم نے متعدد اختراعاتی مالیاتی مصنوعات اور ساتھ ہی ساتھ وباء کے اثرات کے تناظرمیں اپنے خیالات کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ہمارے شعبے کے مشیر پروفیسر جینیا مکھرجی نے معاونت کی۔

ڈپارٹمنٹ آف ہیومنٹیز اور سوشل سائنسز کے پروفیسر جینیا مکھرجی اس کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیم نے ہمارے ساتھ اپنے نظریات کو ساجھا کیا تو میں پُر اعتماد تھاکہ اس ٹیم میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ کچھ نیا پیش کرسکتی ہے، چونکہ ہر پہلو اپنے آپ میں اختراعی اور وسیع طورپر قابل عمل تھا۔ اس نظریے سے یہ بہت اہم بات تھی۔ انہوں نے سدھانت کو اس با ت کے لئے مبارکباد دی کہ اس نے اسکریچ کے لئے گرین اسکورنگ ماڈل تیار کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پراتم کی اس بات کے لئے ستائش کی کہ اس نے داخلی کاربن مارکیٹ کا خاکہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم ٹائم لائن یوزنگ بینومیئل رئیل آپشن  تیار کیا۔ ساتھ ہی رشیتا کے کام کی بھی انہوں نے ستائش کی کہ اس نے فاصلے یا دوری سے کام کرنے کے طریقے کا خاکہ وضع کیا۔یہ کووڈ-19 جیسی وباء کے تناظر میں بہت اہم ہے۔

ٹیم کو کورنیٹ گلوبل اکیڈمک چیلنج میں کامیابی حاصل کرنے پر انعام کی شکل میں 5000امریکی ڈالر ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ کورنیٹ گلوبل میں ان طلباء کو ممبر شپ بھی ملے گی۔(جس کی مالی قیمت 25 امریکی ڈالر)ہے۔ اس کے ساتھ ہی کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ کے اسنشیئل گائیڈ کی ایک کاپی بھی ملے گی۔(جس کی قیمت 49.99ڈالر ہے)۔

اس کے لئے کورنیٹ گلوبل (ممبئی)، انڈیا کے ریجنل ایکسپیریئنس ڈائریکٹر نے ذاتی طورپر پروفیسر مکھرجی ، پراتم، سدھانت، رشیتا اور اُتکرش کو مبارکباد دی۔اگلے ماہ ویبنار کے ذریعے اُن سے انڈیا چیپٹر کے ممبران کے سامنے بھی اپنا پریزنٹیشن شیئر کرنے کو کہا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More