11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آر سی او این کی ابتدائی بولی(آئی پی او) 9.5گنا سے بھی زیادہ لگائی گئی آئی پی او سے حکومت کو 466 کروڑ روپے کا مالیہ حاصل ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، سرکاری سیکٹر کے ادارے (سی پی ایس ای) آئی آر سی او این کی ابتدائی  عوامی بولی 9.5 گنا سے بھی زیادہ لگائی گئی ہے۔ آئی آر سی او این کی آئی پی او میں حکومت 10.5فیصد حصص یا تقریباً 99.05 لاکھ حصص فروخت کررہی ہے، جس میں 5 لاکھ حصص  ملازمین کو دیئے جائیں گے۔حکومت کو امید ہے کہ اس سے اسے 466 کروڑ روپے کا مالیہ حاصل ہوگا۔ اس ادارے کے  466 کروڑ روپے کی مالیت کے 99.05 لاکھ حصص فروخت کئے جانے تھے، جبکہ بولی 9.4 کروڑ حصص کی حاصل ہوئی۔ کوالیفائیڈ ادارہ جاتی خریداروں کے زمرے (کیو آئی بی) کے حصص کی بولی 12 گنی، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے زمرے کی 4.9 گنی اور خوردہ سرمایہ کاروں کے زمرے کی بولی 9 گنی سے زیادہ لگائی گئی۔ہر شیئر کی قیمت 475-470 رکھی گئی ہے، جبکہ خوردہ سرمایہ کاروں اور ملازمین کے لئے 10روپے کا ڈسکاؤنٹ رکھا گیا ہے۔

موجودہ مالی سال میں آئی آر سی او این وہ دوسرا سرکاری ملکیت کا ادارہ جس نے آئی پی او کی شروعات کی ہے، جبکہ ریلوے کا وہ دوسرا سرکاری ادارہ ہے ، جس کا اندراج اسٹاک مارکیٹ میں کیاگیاہے۔ اس سے پہلے اس سال جون میں آر آئی ٹی ای ایس کا اندراج کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More