نئی دہلی، بین الاقوامی مالی خدمات مرکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) ، گاندھی نگر (گجرات، بھارت ) میں گفٹ سٹی واقع آئی ایف ایس سی اے میں ایک عالمی پیمانے کا فن ٹیک ہب تشکیل دینے کے مقصد سے بینکنگ، بیمہ ، سیکورٹیز اور فن منجمنٹ کے وسیع میدان میں مالی پیداوار اور مالی خدمات سے متعلقہ مالی تکنیکوں (فِن ٹیک) کی پہلوں کو فروغ دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں بڑھائے گئے ایک قدم کے طور پر ، آئی ایف ایس سی اے نے ’’ ریگولیٹری سینڈ باکس‘‘ کا ایک خاکہ پیش کیا ہے۔ سینڈباکس کے اس خاکے کے تحت سرمایہ بازار میں بینکنگ، بیمہ اور مالی خدمات کے میدان میں کام کررہی اکائیوں کو مقررہ مدت کے لئے حقیقی صارف کے محدود گروپ کے ایک ساتھ ایک محرک ماحول میں جدید فن ٹیک حلوں کا استعمال کرنے کی کچھ سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔ اس سہولیات کو سرمایہ کاروں کی حفاظت اور ان کے خطروں کو کم کرنے کے لئے ضروری سلامتی اقدامات کے ساتھ اور زیادہ مضبوط یا مستحکم کیا جائے گا۔ یہ ریگولیٹری سینڈ باکس گفٹ سٹی میں واقع آئی ایف ایس سی کے اندر چلایا جائے گا۔
سرمایہ بازار، بینکنگ ، بیمہ اور پنشن کے میدان میں کام کررہی تمام اکائیوں منظم اور غیر منظم کے ساتھ ساتھ ہندستان اور ایف اے ٹی ایف کے لگاتار اختیار میں کام کرنے والے شخص اور اسٹارٹ اپ اس ریگولیٹری سینڈ باکس میں حصہ داری کے لئے اہل ہوں گے۔ اس سینڈباکس میں حصہ لینے کے خواہش مند اکائیوں کو اپنی جدید فن ٹیک حلوں کنسپیٹس اور پیشہ کے ماڈل کا مظاہرہ کرنے کے لئے آئی ایف ایس سی اے میں درخواست دینی ہوگی۔
آئی ایف ایس سی اے ، ان درخواستوں کا جائزہ لے گی اور سینڈباکس میں محدودمقاصد والی جانچ شروع کرنےکے لئے مناسب ریگولیشن سے متعلق چھوٹ فراہم کرے گی۔ اس میں اہلیت ، اسٹینڈر ڈ، درخواست اور منظوری ، عمل اور سینڈ باکس کے دیگر آپریشن سے متعلق پہلوؤں سے وابستہ تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔
آئی ایف ایس سی اے نےایک جدید عمل پر مرکوز ماحول بنانے کی سمت میں ایک اضافی قدم کے طور پر، آئی ایف ایس سی اے نے ایک ’’انویشن سینٹر‘‘ کی تشکیل کی تجویزدی ہے، جو ایک جانچ سے متعلق ماحول ہوگا جہاں فن ٹیک کمپنیوں ، مارکیٹ آئی ایف ایس سی اے میں کام کرنے والے انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشن ( ایم آئی آئی) کے ذریعہ دستیاب کام کرنے والے ایم آئی آئی کے ذریعہ منتظم اور سہل بنایاجائے گا۔
اس ریگولیٹری سینڈ باکس کے خاکہ سے متعلق تفصیلات آئی ایف ایس سی اے کی ویب سائٹ https://ifsca.gov.in/Circular پر دستیاب ہیں۔