Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی ایم بی ایل کی مضبوط گشت کے لئے آئی این ایس سو کنیا کا دورہ انڈونیشیا

Raksha Mantri’s Statement at 4TH Asean Defence Ministers’ Meeting Plus (Admm Plus)
Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ پا لیسی’ کے تحت کمانڈر ایس اے دیو دھر ،این ایم کی کمان میں ہندوستانی بحریہ کا  بحری جہاز سو کنیا تیسرے کا رپٹ (سی او آر پی اے ٹی)(مضبوط گشت)میں حصہ لینے اور ہندوستانی بحریہ اور انڈیونیشیائی بحریہ کے درمیان تیسری با ہمی بحری مشق میں حصہ لینے کی غرض سے آج صبح انڈو نیشیا کے بلا ون پہنچا ۔اس بحری مشق کا مقصد بحر ہند میں واقع ممالک کے ساتھ قریبی سمندری معا ہدہ کرنا ہے ۔

متوقع با ہمی کا رپٹ بحری مشق جو 24 اکتوبر سے 5 نومبر 2017 تک جا ری رہے گی ۔ یہ بحری مشق در اصل انڈونیشا کے ساتھ ہندوستان کے معاہدے کے اظہار اور بحر ہند خطہ میں سمندری سلامتی کو یقینی بنا نا ہے ۔ دونوں ملک کی بحریا ئیں 2002 سے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لا ئن (آئی ایم بی ایل)کی دونوں جانب دو بار  مربوط گشت (سی او آر پی اے ٹی) کر چکی ہیں ۔کا رپٹ کا مقصد دونوں بحریا ؤں کے درمیان با ہمی افہام و تفہیم اور کا ر روائی کو فروغ دینا، غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث بحری جہا زوں کے خلاف تادیبی کا ر روائی کر نا ، ایس اے آر کو انجام دینا اور سمندر میں آلودگی کے خلاف اقدامات کر نا شا مل ہے ۔

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفا عی رشتے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان رابطے اور پا بندی کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے ساتھ تیزی سے بڑھتے رہے ہیں ۔ یہ رابطے وسیع عملی اور تربیتی انتظامات نیز  سمندر میں اچھی حکمرانی بر قرار رکھنے میں معقول تعاون کا موقع فرا ہم کر تے ہیں ۔ یہ بحری مشقیں ہندوستان اور انڈو نیشیا کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کر نے اور خطے کے دوست ممالک کے ساتھ ہندوستان کی دوستی اور یکجہتی کو فروغ دیتی ہیں ۔ حکومت ہند کے ساگر (خطہ میں سب کے لئے سیکو ریٹی اور ترقی )کے خواب کے حصہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ ،بحر ہند خطہ میں ای ای زیڈ نگرانی ، تلاش اور بچا ؤ نیز دوسری صلاحیتوں کو بڑھا نے والی سر گرمیوں میں  دوست ممالک کی مدد بھی کر تی ہے ۔

بلا ون بندر گارہ پر قیام کے دوران آ ئی این ایس سو کنیا مختلف سرگرمیاں انجام دے گی جس میں جس میں ان کے ساتھ ملا قات ، جہاز پر رسمی استقبالیہ کا اہتمام ، ناظرین کے لئے جہاز کو کھولنا ، ہندوستانی بحریہ کے عملہ کے لئے ٹور کا اہتمام اور دونوں ملکوں کے بحری عملہ کے درمیان پیشہ ورانہ رابطے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More