17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس تبر نے ‘اندرا نیوی -21’ کی مشق میں حصہ لیا

Urdu News

نئی دہلی: الٹک کے سمندرمیں 28سے 29جولائی ، 2021کو ہوئی بھارتی بحریہ اورروسی بحریہ کے درمیان ہردوسال میں ہونے والی  12ویں بحری مشق ‘اندرانیوی -21’ منعقد کی گئی ۔ 2003میں شروع ہوئی  اندرانیوی مشق  دونوں بحریہ کے درمیان طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی ایک مثال ہے ۔ یہ مشق آئی این ایس تبرکے روس کے سینٹ پیٹرس برگ  میں روسی بحریہ کی 325ویں یوم بحریہ کے موقع پر تقریبات میں شرکت کے لئے  دورے کے دوران منعقد کی گئی ۔

اندرانیوی میں  گذشتہ برسوں کے دوران پختگی آئی ہے ، اس میں امکانات ، مشکل آپریشن اورشراکت داری کی سطح میں اضافہ ہواہے ۔ اس سال کی مشق کابنیادی مقصد آنے والے برسوں میں دونوں بحریہ کی انٹر-آپریبلیٹی بلٹ اپ کو مزید مستحکم کرنا اور کثیرجہتی میریٹائم آپریشن کے لئے سمجھ بوجھ اورپروسیجرس میں بھی اضافہ کرناہے ۔اس ایڈیشن کے امکانات میں میریٹائم آپریشن کے مختلف شعبوں میں وسیع اورمتنوع سرگرمیاں شامل ہیں ۔

بھارتی بحریہ کی نمائندگی اسٹیلتھ فرگیٹ نے کی جب کہ روسی فیڈریشن بحریہ کی نمائندگی بالٹک بیڑے کے کارویٹس آرایف ایس زیلیونی ڈول اورآرایف ایس اوڈنٹ سووو نے کی ۔

یہ مشق دودن تک جاری رہی اوراس میں بیڑے کے آپریشن کے مختلف پہلو شامل رہے جیسے اینٹی ایئرفائرنگ ، انڈروے ریپلیشمنٹ ڈرلز ، ہیلی کاپٹرآپریشن ، بورڈنگ ڈرلز اورسی مین شپ ای ویلوشنز۔

اندرانیوی -21مشق وباء کی وجہ سے نافذ پابندیوں کے باوجود منعقد کی گئی ، اس سے باہمی اعتماد ، انٹر-آپریبلیٹی کو مزید استحکام ملا ہے اوردونوں بحریہ کے درمیان بہترین کارکردگی کو مشترک کرنے کاموقع ملاہے ۔ یہ مشق دونوں بحریہ کے درمیان تعاون کے استحکام میں ایک اورسنگھ میل کی حیثیت رکھتی ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان طویل المدتی دوستی کو مضبوط کیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More