17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس ترکش خلیج والوس نامیبیا میں

Urdu News

نئی دہلی، افریقہ ، یوروپ  اور روس میں ہندوستانی بحریہ کی تعیناتی کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جہاز ترکش نے آج 15 ستمبر 2019 کو ایک سہ روزہ دورے کے لیے خلیج والوس نامیبیا میں پورٹ کال کی ہے۔  خلیج والوس میں آئی این ایس ترکش کی اس پورٹ کال سے نامیبیا کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات اور کارروائی کے لیے اپنی رسائی، سمندری تحفظ اور دوست ممالک کے ساتھ اتحاد کے لیے ہندوستان کی عہد بندی کا پتہ چلتا ہے۔

آئی این ایس ترکش کیپٹن ستیش واسودیو کی کمان میں ہے اور یہ ہندوستانی بحریہ کا ایک جدید ترین جنگی جہاز ہے جس پر مختلف رینج تک مار کرنے والے ہتھیار اور سینسر نصب ہیں، جو کہ تینوں جہات سے پیدا ہونے والے خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کا ایک حصہ ہے اور ممبئی میں واقع مغربی بحریہ کی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی آپریشنل کمان میں ہے۔

اس دورے کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نامیبیا کی بحریہ کے سربراہ سمیت نامیبیا کے معززین اور سینئر ڈیفینس افسروں سے رسمی ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون میں مزید اضافے کے لیے نامیبیا کی بحریہ کے ساتھ پروفیشنل بات چیت بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سماجی تقریبات،  جہازوں کے دورے ، کھیل کود کی تقریبات اور ایک دوسرے کے بہترین طریقۂ کار کے تبادلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ہندوستان اور نامیبیا کے دوستانہ دو طرفہ تعلقات ہیں اور دونوں جمہوریت ، ترقی اور سیکولرزم کی مشترکہ اقدار  پر عمل کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون  اور فوجی تبادلے کے لیے کئی دو طرفہ معاہدے کیے گئے ہیں۔ اپنے دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ برسوں میں ہندوستان نے مختلف فوجی اداروں میں بڑی تعداد میں نامیبیا کے فوجی افسروں کی تربیت کی ہے۔

‘‘دوستی کے پل’’ تیار کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے اور دنیا بھر میں سمندری تشویشات کو دور کرنے کے ہندوستانی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کو مستقلاً تعینات کیا جا رہا ہے۔ موجودہ دورے کا مقصد ہندوستان کی پرامن موجودگی اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے اتحاد اور خصوصی طور پر ہندوستان اور نامیبیا کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More