17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس ترکش سینگل میں ڈاکار کے دورے پر

Urdu News

نئی دہلی، افریقہ یورپ اور روس کے ساتھ بھارتی بحریہ کے سمندر پار تعلقات کو بہتر بنانے کی پیشی کے تحت بھارتی بحریہ کے جہاز ترکش آج 27 اگست 2019 کو سینگل میں ڈاکار کادورہ کیا۔یہ جہاز  تین روزہ دورے پر ہے۔یہ جہاز بحریہ کے مغربی بیڑا کاایک حصہ ہے اور یہ ممبئی میں واقع مغربی بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈر انچیف کی کمان میں ہے۔ اس جہاز کا سینگل کا دورہ اس ملک کے ساتھ بھارت کے گرمجوشی کے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ جہاز کے کمان کیپٹن ستیش واسو  ڈیو کررہے ہیں۔ یہ بحریہ کے انتہائی اہم فری گیٹ قسم کے جہازوں میں سے ایک ہے۔ جو بہت سارے ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے۔

 ڈاکار میں اس جہاز کے دورے کے موقع پر  سینگل کی  مختلف   معزز شخصیتیں اور سرکاری اہلکار جہاز دیکھنے آئیں گے۔ سینگل کی بحریہ کے ساتھ پیشہ وارانہ بات چیت کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔سماجی ربط وضبط اور کھیل کود کے مقابلوں کے علاوہ دونوں ملکوں کی بحری فوجیں اپنی اپنی بہترین کاروائیوں کے بارے میں بھی ایک دوسرے کوآگاہ کریں گی۔ ترکش 30 اگست 2019 کو سینگل کی بحریہ کے ساتھ سمندری مشق میں بھی حصہ لے گا۔

سینگل اور بھارت روایتی طور پر گہرے اور دوستانہ تعلقات کے حامی اور ان میں جمہوریت، ترقی اورسیکولرازم کی اقدار یکساں ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے کئی باہمی سمجھوتے موجود ہیں۔ بھارت کے مسلح افواج بھارت میں ڈیفنس ٹریننگ اداروں میں سینگل  کی مسلح افواج کے افراد کے لئے مختلف تربیتی کورسوں کا اہتمام کرتی ہیں۔

بھارتی بحریہ کے جہازوں کو اکثر سمندر پار بھیجا جاتا ہے۔ جو دوستانہ تعلقات قائم کرنے اور دوست  ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات مستحکم بنانے کے بحریہ کے مشن کاایک حصہ ہے۔

11.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More