نئی دہلی: ۔ہندوستانی بحریہ کا میزائل کورویٹ(چھوٹا جنگی جہاز) آئی این ایس خنجر 18سے 20اگست 2018 کے دوران آپریشنل ٹرن راؤنڈ(او ٹی آر) اورخیرسگالی دورے کے طور پر میانمار کے شہر رنگون کے تین روزہ دورے پر تھا۔ رنگون پہنچنے پر کمانڈر افسر نے پہلے بیڑے کے فلیٹ کمانڈر کیپٹن ٹیٹ ٹیلی ون رن اور میانمار میں ہندوستان کے سفیر جناب وکرم مصری سے ملاقات کی۔ہندوستان بحریہ اور میانمار بحریہ کے عملے کے لئے ایک مشترکہ یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ اور میانمار کی بحریہ کے عملے میں ایک دوسرے کا وزٹ بھی کیا۔