نئی دہلی، آج صبح آئی این ایس وکرمادتیہ پر آگ لگنے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا، جب جہاز کاروار کے بندر گاہ میں داخل ہو رہا تھا۔جہاز کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور ا س طرح جہاز کی جنگی صلاحیت کو متاثر کرنے والے کسی سنگین نقصان سے بچا لیا۔
لیفٹیننٹ سی ڈی آر ڈی ایس چوہان نے بڑی بہادری سے متاثرہ کمپارٹمنٹ میں آگ بجھانے کی کوششوں کی قیادت کی۔حالانکہ آگ پر قابو پا لیا گیا، لیکن افسر آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران دھوئیں اور ایندھن کی وجہ سے اپنا شعور کھو بیٹھا۔افسر کو فوری طورپر کاروار میں بحریہ کے اسپتال ، آئی این ایچ ایس پتجنلی میں طبی علاج کے لئے لے جایا گیا ، لیکن افسر کو بچایا نہ جاسکا۔
آگ لگنے کے واقعے کے حالات کی جانچ کے لئے ایک بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔