12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس وی تارینی اسٹیئرنگ سسٹم کی مرمت کے بعد ماریشش کے پورٹ لوئس سے روانہ

Urdu News

نئی دہلی: آئی این ایس وی تارینی خواتین پر مشتمل اپنی چھ رکنی ٹیم کے ساتھ ماریشش کی راجدھانی پورٹ لوئس سے آج یعنی 26 اپریل 2018ء کو دس بجے دنیا کے سمندری سفر کے آخری پڑاؤ کے لیے روانہ ہوگیا۔یہ جہاز اپنے اسٹیئرنگ گیئر کی ہنگامی مرمت کے لیے 18 اپریل 2018ء کو پورٹ لوئس پہنچا تھا۔

ماریشش میں واقع بھارتی ہائی کمیشن نے ماریشش کے نیشنل کوسٹ گارڈ کے ساتھ تال میل قائم کرکے اس خرابی کے تدارک کے کام میں مکمل تعاون دیا، جس میں ڈائیونگ رپیئرورک ، مطلوبہ کل پُرزے لگانااور تکنیکی تعاون شامل ہے۔اسٹیئرنگ سسٹم کو درست کیا گیا اور سمندر میں اسٹیئرنگ گیئرکی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تارینی نے پورٹ لوئس سے دور آزمائشی سفر بھی کیا۔

اس جہاز کے مئی 2018ء کے وسط میں گوا پہنچنے کی توقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More