19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی بی بی آئی نے بھارت کے دیوالیہ پن اور نادہندگی سے متعلق بورڈ (کارپوریٹ افراد کے لئے نادہندگی سے متعلق نمٹارے کا عمل) ضابطے 2016 میں ترمیم کی

IBBI
Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے دیوالیہ پن اور نادہندگی سے متعلق بورڈ (آئی بی بی آئی) نے بھارت کے دیوالیہ پن اور نادہندگی کے بورڈ (کارپوریٹ افراد کے لئے دیوالیہ پن کے نمٹارے کے عمل) (تیسری ترمیم) ضابطے 2019 کو 28 نومبر 2019 کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ان ضابطوں کے تحت جو کچھ ترامیم کی گئی ہیں وہ دیوالیہ پن اور نادہندگی کے ضابطے (ترمیم) قانون 2019 کے نتیجے میں کی گئی ہے، جو 5 اگست 2019 کو نافذ ہوا تھا۔

دیوالیہ پن اور نادہندگی سے متعلق ضابطہ 2016 (ضابطہ) میں کارپوریٹ قرض داروں کی تنظیم نو اور دیوالیہ پن کے نمٹارے کے لئے کارپوریٹ اداروں کے دیوالیہ پن کے نمٹارے کے عمل (سی آئی آر پی) کی بات کہی گئی ہے۔ دیوالیہ پن کا ایک پیشہ ور ماہر سی آئی آر پی کی تکمیل کرتا ہے اور سی آئی آر پی کے دوران اس کے کام کاج کا بندوبست کرتا ہے۔ آئی پیز کی ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی آئی آر پی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ضابطے میں آئی بی بی آئی اور آئی پی اے کی ذمہ داریاں بتائی گئی ہیں، تاکہ آئی پی کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے اور کارپوریٹ قرض داروں کے دیوالیہ پن کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کرے، اس کا بندوبست کرے۔ اس میں آئی پی کی یہ ذمہ داری بھی بتائی گئی ہے کہ وہ سی آئی آر پی سے متعلق معلومات اور ریکارڈز کو آئی پی اے اور آئی بی بی آئی کو فراہم کرے۔

سی آئی آر پی کے کام کاج میں شفافیت اور جواب دہی کے نقطہ نظر سے نیز آئی پی کا کام کاج چلانے اور آئی بی بی آئی کے کام کو بلا رکاوٹ بنانے، آئی پی اے اور آئی پی اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھائیں گی، جیسا کہ آئی پی میں درکار ترمیم کے ضابطوں میں کہا گیا ہے۔ ایک آئی پی، کوئی کارروائی ضابطے کے تحت ہی کرسکتا ہے، جس میں اسائمنٹ کے لئے اتھورائزیشن جاری کرنے یا اس کی تجدید کرنے سے انکار بھی شامل ہے۔ یہ انکار کسی فارم کے داخل کرنے میں ناکام رہنے یا اس کے صحیح نہ ہونے یا اس کے داخل کرنے میں تاخیر ہونے پر کیا جاسکتا ہے۔

ترمیمی ضابطوں کا اطلاق 28 نومبر 2019 کو کیا گیا تھا۔ یہ ضابطے www.mca.gov.in اور  www.ibbi.gov.in پر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More