21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی سی اے آر کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز نے زرعی پیداوار کے اضافے میں مدد کی ہے

Urdu News

زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ  آئی سی اے آر کی تیار کردہ  ٹیکنالوجیز نے ملک کی زرعی پیداوار  میں اضافہ کرنے میں خاطر خواہ مدد کی ہے۔  خاص طور سے  اناج، باغبانی کی فصلوں ، دودھ، مچھلی اور انڈوں کی پیداوار میں بھی ان ٹیکنالوجیز سے بڑی مدد ملی ہے۔  جناب رادھا موہن سنگھ  وزارت زراعت و خاندانی بہبود  کی مشاورتی کمیٹی   کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔آج کے اجلاس کا موضوع تھا ’’کسانوں کی آمدنی میں اضافے کی خاطر زرعی کاروبار  اور اسٹارٹ اپس ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے علاوہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا  مشن کو بھی اولین ترجیح دی ہے۔  آئی سی اے آر نے  زراعت کے ان میدانوں میں  نئی سمتیں  تلاش کی ہیں جن سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے  ملازمتوں اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔  اس سلسلے میں مختلف سطحوں  پر متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں انٹرپرینیورشپ  ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی)  کے تحت  زراعت سے متعلق مختلف موضوعات پر کسانوں کو تربیت دینا اور تکنیکی وسائل کی معاونت کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے اپنی تقریر میں بتایا کہ زراعت کو دیہی نوجوانوں کیلئے مزید پُرکشش بنانے ، اور نوجوانوں کو کاشتکاری کے کاموں میں مصروف کرنے کی  اسکیم (اے آر وائی اے)  اس سلسلے میں انتہائی مؤثر ثابت ہورہی ہے۔   رورل  انٹرپرینیورشپ  ایویرنیس  ڈیولپمنٹ یوجنا(آر ای اے  ڈی وائی  )  جیسا  طلباء دوست پروگرام    زراعت اور اس سے متعلق موضوعات  میں طلباء کی  تعلیم  کو مزید سود مند بنانے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے تاکہ  ملازمتوں اور زراعت کے کاروبار کے فروغ کو یقینی بنایا جاسکے۔  ا س کے ساتھ ہی آئی سی اے آر نے 25 ایگری بزنس  انکیوبیشن  (اے بی آئی)  سینٹر بھی قائم کئے ہیں۔  یہ سینٹر  مختلف النوع  ٹیکنالوجی  ، دستیاب ڈھانچہ جاتی سہولیات  اور اداروں کی صلاحیت  کو پیش نظر رکھ کر  قائم کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے  اپنی تقریر کے آخر میں  موجود لوگوں سے گزارش کی  کہ زراعت  کے پروگراموں اور سرگرمیوں  کی حمایت اور ان کے بارے میں اپنی تجاویز ارسال کریں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان تعاون متعلقہ پروگراموں کی عمل آوری میں  معاون ثابت ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More