نئی دہلی، حکو مت نے اندرون ملک کنٹینر ڈپو ، کنٹینر فریٹ اسٹیشن (سی ایف ایس)اور ایئر فریٹ اسٹیشن کے قیام کے لئے کمپنیو ں سے متعلق پروسیس کو آسان بنا دیا ہے ۔ اس کا مقصد منظوری کے عمل کو تیز رفتار اور مزید صاف و شفاف بنانا ہے ۔ اس مقصد کے تحت کمپنیاں اب اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتی ہیں اور کسی سرکاری دفتر کا چکر لگا ئے بغیر اپنے بارے میں ہو نے والی پیش رفت اور تازہ معلومات کو آن لا ئن دیکھ سکتی ہیں ۔
آئی سی ڈی ، سی ایف ایس اور اے ایف ایس کے قیام کی منظوری کے عمل میں کئی محکمے شامل ہیں ۔ بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی )کے ذریعہ اس کا راستہ ہموار کیا جا تا ہے ۔ یہ کمیٹی تجارت ، ما لیات (ریو نیو محکمہ )ریلوے اور جہاز رانی کی وزارتوں کے افسران پر مشتمل ہو تی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر متعلقہ ریا ستی حکومت کا نظریہ بھی طلب کیا جا تا ہے ۔ یہ آئی ایم سی محکمہ تجارت میں واقع ہے اور اس کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ منظوری کے عمل کے لئے سنگل ونڈو کے طور پر کام کر ے ۔