نئی دہلی۔ آئی ٹی بی-برلن میں ہندوستان نے آخری دن ‘بہترین نمائش کا ایوارڈ’ جیت لیا ہے۔ جرمنی میں 7 مارچ سے 10 مارچ 2018 تک جرمنی کے شہر برلن میں آئی ٹی بی-برلن ورلڈ ٹورسٹ میٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ہندوستان کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سیاحت جناب کے جے الفونس نے ہندوستان کی نمائندگی کی ۔ ان کے ہمراہ وزارت سیاحت کے کچھ حکام بھی تھے ۔
100 سے زیادہ ممالک کے وزراء سیاحت نے ‘آئی ٹی بی-برلن میٹ’ میں شرکت کی ۔
ہندوستان کے ‘‘بے نظیر ہندوستان’’ (وزارت سیاحت) نے مذکورہ پروگرام میں ‘‘یوگی آف دی ریس ٹریک ’’ کے عنوان سے ایک مختصر فلم پیش کی۔ اس فلم نے 60 گھنٹوں میں 3.2 ملین ہٹ حاصل کی ۔