نئی دہلی، الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج نئی دہلی میں ڈاٹا انالائٹکس کے بہترین کارکردگی کے مرکز کا افتتاح کیا۔حکومت کی ٹیکنالوجی کی اہم ساجھیدار، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے نیشنل انفارمیٹکس سینٹرسروسز اِن کارپوریٹیڈ(این آئی سی ایس آئی) کے ساتھ ایک مشترکہ پہل کرتے ہوئے ہوئے سی ای ڈی اے قائم کیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے آئی ٹی کے وزیر نے کہا کہ آج ڈاٹا کا زمانہ ہے اور ڈاٹا ایک قوت ہے اور معلومات قومی شاہراہ کی طرح انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ڈاٹا انالائٹکس کے بڑے مرکز کے طورپر ابھرا ہے اور آج پوری دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ حکومت کی اسکیموں کو چلانے کے طریقوں میں تبدیلی میں ڈاٹا انالائٹکس کے ذریعے صلاحیتوں کو افشاں کرتے ہوئے جناب پرساد نے‘‘حکومت میں انالائٹکس پر ایک قرطاس ابیض بھی جاری کیا جو ڈاٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور حکومت کے ذریعے پالیسی سازی پر مبنی فیصلے کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب ایس ایس اہلووالیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاٹا کا تجزیہ روایتی طور پر کیا گیا ہے، کیونکہ مؤثر فیصلہ سازی کے لئے کوشلیہ عہد قدیم سے ہی اہم رہا ہے ، لیکن آج اطلاعات او رمواصلاتی ٹیکنالوجی میں حاصل وسیع صلاحیتوں کے ساتھ آج ڈاٹا کا تجزیہ مؤثر اور کارگر طریقے سے ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈاٹا انالائٹکس کا بہترین کارکردگی کا مرکز (سی ای ڈی اے) حکومت میں جدید ترین انالائٹکس کو بچانے اور تیزی سے اپنانے میں مدد کرے گا۔ حکومت کے مختلف کاموں کو تیز ی کے ساتھ ڈیجیٹل بنانے کے آج کے دور میں حکومت کے مختلف کام کاز اور سروسز ، ڈیجیٹل انڈیا پلان کے حکومت ہند کے معاون پروگراموں میں سے ایک ہے۔ سی ای ڈی اے کو ڈاٹا کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں حکمرانی کے عمل کا حصہ بنانے کے لئے حکومت کے محکموں کو تعاون دینے کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔ یہ حکومت کو عالمی سطح کی ڈاٹا نالائٹکس خدمات فراہم کرے گا۔ اپنی خدمات کے ذریعےسی ای ڈی اے کے مقاصد مندرجہ ذیل:
- حکومت اور سرکاری سیکٹر کے لئے ایک فوکل پوائنٹ بننا اور ڈاٹا انالائٹکس میں مہارت کا مرکز بننا
- انالائٹکس سولیوشن سے اثرات کا تجزیہ کرنے میں وزارتوں کی مدد کرنا اور ادارہ جاتی کردار اور ذمہ داریوں میں تبدیلی کو سمجھنے میں مدد کرنا
- تیز تر اور کم لاگت والی ٹیکنالوجی اپنانے میں سہولت پیدا کرنا
- صلاحیت سازی کو فروغ دینا اور محکموں کو کم از کم تکنیکی مدد کے ذریعے انالائٹکس کی سیلف سروس کے قابل بنانا
ڈیجی وارتا کا آغاز
دہلی میں ڈیجی وارتا کا آغاز ڈیجی دھن کے بارے میں بیداری پھیلانے کی غرض سے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد بھیم بارکوڈ والے مرچنٹ کی ادائیگی کے طریقے کو کاروباریوں میں معروف کرنا ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات قائم کرنا اور شہریوں کو تعلیم اور رسائی کے پروگراموں میں شامل کرنا ہے۔ موبائل فون پر موجود ڈیجی وارتا کا متن اور مواصلاتی اسٹائل بات چیت کرنے والا اور اپنانے والا ہے۔ ایک ہی میسیج کو اسمارٹ فون اور فیچر فون، دونوں طرح کےاستعمال کرنے والوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے والوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے لئے کثیر چینل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔