17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آدھار کارڈ بحیثیت شناختی ثبوت

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج  گنگا رام اہیر نے آج لوک سبھا میں  پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں   بتایا کہ  جیلوں کا معاملہ  دستور ہند کے   ساتویں شیڈول   کے تحت   دوسری فہرست کی   چوتھی    اندراج کے مطابق   ریاستوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ جیلوں کی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام  کی ذمہ داری  بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت   کی ہے۔ تاہم امور داخلہ کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو   مشورہ دیا ہے  کہ وہ    جیلوں میں   قیدیوں سے  ملنے آنے والے افراد کی   شناخت کے لئے آدھار کا استعمال کریں۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ     مجاز افراد کے ذریعہ    یہ سہولت حاصل کی جارہی ہے۔ امور داخلہ کی وزارت نے تمام    ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ     جیل میں قیدیوں   کو   آدھار کے ساتھ منسلک کیا جائےتاکہ جیل انتظامیہ کےقیدیوں سے متعلق  روزمرہ کے   مختلف کاموں  مثلاً عدالت کے سامنے پیشی  ، جیل تک  قیدی کی واپسی    ، ٹرانسپورٹ   ، صحت سہولیات، انٹرویو ،   مفت قانون امداد  ، پے رول، عارضی طور پر جیل سے رہائی    ، تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت    اور جیل سے رہائی  جیسے تمام    امور کی نگرانی آدھار  کے ذریعہ کی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More