12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرمی ٹیک سیمینار(آرٹیک2019)

Urdu News

نئی دہلی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے مؤثر استعمال کے ذریعے جدید کاری کی اپنی جستجو کے تحت انڈین آرمی نے 11 جنوری 2019ء کو مانک شاہ سینٹر ، دہلی کینٹ میں ‘‘زمینی لڑائی میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے اثرات’’کے موضوع پر آرمی ٹیکنالوجی سیمینار- 2019(آرٹیک-2019) کا انعقاد کیا۔اس سیمینار کا مقصد ملٹری ، تعلیمی برادری اور صنعت میں تمام شراکت داروں کو ایک ساتھ لانا تھا، تاکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں، جن کے اثرات    جنگ کے دوران ہو سکتے ہیں، سے متعلق دستیاب امکانات کو پیش کیا جاسکے۔اس سیمینار میں دفاع کے زیر مملکت اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سبھاش بھامرے، ہندوستانی بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت ، دفاعی پیداوار کے محکمے کے سیکریٹری جناب اجے کمار، وزارت دفاع، آرمی  ، تعلیمی برادری اور شہری دفاعی صنعت  سے تعلق رکھنےوالے دیگر معززین  نے بھی شرکت کی۔

اپنے کلیدی خطبے میں ہندوستانی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ  نئی نئی ٹیکنالوجیوں کی آمد سے جنگ کی صورتحال میں تبدیلی آ رہی ہے اور مستقبل کی جنگیں متعدد محاذ پر لڑی جائیں گی، جس میں نیٹ ورک اور اتحاد ، فوجی طاقت پیدا کرنے کی کلید ہوں گے۔اس سیمینار کے دوران فیلڈ آرمی ،ڈی آر ڈی او، تعلیمی حلقے اور صنعت کے ذریعے تیار کردہ متعدد فوجی اختراعات کا مظاہرہ کرنے والی ایک نمائش کا بھی اہتمام  کیاگیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More