17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرٹیفیشل لمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) اور اراولی پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (اے پی سی پی ایل) جھجر نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ادارے آرٹیفیشل لمبز فینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) اور اراولی پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (اے پی سی پی ایل) جھجر نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے، جس کے تحت اے پی سی پی ایل کی سی ایس آر پہل کے تحت ہریانہ کے ضلع چرخی دادری میں جسمانی معذور افراد کو دو کروڑ روپئے کی مالیت کے معاون آلات اور مشینیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کے موقع پر آرٹیفیشل لمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے چیف مینیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈی آر سرین اور اراولی پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب این این مشرا بھی موجود تھے۔

اے ایل آئی ایم سی او اور اے پی سی پی ایل کے درمیان دستخط کئے جانے والے اس مفاہمت نامے کی رو سے ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں ڈسٹری بیوشن کیمپ (تقاریب تقسیم) کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان ڈسٹری بیوشن کیمپوں میں جسمانی معذور افراد کو دو کروڑ روپے مالیت کیمصنوعی ٹانگیں اور موٹر سے چلنے والی ٹرائی سائیکلیں، وہیل چیئر، بی ٹی ای آلہ سماعت، ضرورت کے مطابق چھوٹی اور بڑی کی جاسکنے والی بیساکھی، بریل کین(نابینا افراد کے استعمال کی چھڑی)، ایم ایس آئی ای جی کٹ، بریل کٹ، اسمارٹ کین اور اسمارٹ فون وغیرہ جیسے معاون آلات اور مشینیں تقسیم کی جائیں گی۔

واضح ہو کہ اے ایل آئی ایم سی او حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت منافع سے مبرا پبلک سیکٹر ادارہ ہے۔ اے ایل آئی ایم سی او گزشتہ 40 برسوں سے جسمانی معذور افراد کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کے معاون آلات اور مشینیں تیار کررہا ہے، جن میں جسمانی معذوری، بینائی کی معذوری، اور معذوریٔ سماعت کی شکایت کے سدباب کے معاون آلات اور مشینیں شامل ہیں۔ یہ ادارہ اوسطاً ہر سال جسمانی معذوروں کی خدمت کرتا رہا ہے اور اب تک تقریباً 42لاکھ معاون آلات اور مشینیں دستیاب کراچکا ہے۔

دوسری طرف اراولی پاور کمپنی پرائیویٹ  لمیٹڈ (اے پی سی پی ایل) شراکت دار کمپنی کی حیثیت سے کام کرنے والا ادارہ ہے، جس میں 50 فیصد حصص نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ٹی پی سی) اور 25 فیصد حصص ہریانہ کی ریاستی سرکار کی ملکیت والی کمپنی ہریانہ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (ایچ پی جی سی ایل) کے ہیں، جبکہ 25 فیصد حصص دلّی کی ریاستی سرکار کی ملکیت والی کمپنی اندرا پرستھ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے ہیں۔ اس کمپنی نے گزشتہ برس ہریانہ کے جھجر اور ریواڑی اضلاع میں اے ایل آئی ایم سی او کی شراکت داری کے ساتھ 3کروڑ روپئے کی مالیت کے معاون آلات اور مشینیں معذور افراد میں تقسیم کی تھیں اور اب اے ایل آئی ایم سی او نے قریبی ضلع چرخی دادری کے لئے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More