17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے ڈی جی او ایف اور چیئرمین کی حیثیت سے جناب ایس کے چورسیا کی تقرری

Urdu News

نئی دہلی۔ جناب سنیل کمار چورسیا، آئی او ایس ایف کی تقرری یکم دسمبر 2017 کی تاریخ سے نئے ڈائریکٹر جنرل آف آرڈیننس(ڈی جی او ایف) اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ( او ایف بی ) کے چیئرمین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس سے قبل وہ او ایف بی کے رکن اور میٹریل اور اشیاء شعبے کے انچارج تھے۔ جناب چورسیا جبل پور سے میکنیکل انجینئرنگ میں گریجویشن اور آئی آئی ٹی،کانپور سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1980 میں انڈین آرڈیننس فیکٹریز سروسز کو جوائن کیا تھا۔

جناب ایس کے چورسیا کو حکومت ہند نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے برطانیہ بھی بھیجا تھا۔مزید برآںوہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن، نئی دہلی میں اپنی سروس ٹریننگ کے دوران رہے تھے اور انہیں ایم فل کی ڈگری سے نوازا گیا تھا۔

آرڈیننس فیکٹریزآرگنائزیشن میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے پروڈکشن، آٖپریشن مینجمنٹ، ہتھیار اور گولہ بارود کی مینو فیکچرنگ جیسے شعبوں میں بہترین اور متنوع تجربات حاصل کئے۔ حکومت ہند کے اندر کام کرنے کے لئے ان کا انتخاب ڈپٹی سیکریٹری کی حیثیت سے کیا گیا۔ بعد ازاں وہ 1992 سے لے کر1997 تک وزارت دفاع میں ڈائریکٹر رہے۔ علاو ازیں وہ 2002 سے 2005 تک سرکاری کمپنیوں( پی ایس یو) میں چیف ویجیلینس کمشنر رہےاور2005 سے 2008 تک ان کے پاس سینٹرل ویجی لینس کمیشن میں محکمہ جاتی انکوائریوں کے لئے ڈائریکٹر اور کمشنر کا عہدہ رہا۔ آرڈیننس فیکٹری بورڈ( او ایف بی) کے رکن کی حیثیت سے تقرری سے قبل جناب چورسیا تریجی میں واقع ہیوی ایلائیو پرپنیٹریٹر پروجیکٹ کے جنرل منیجر اور آرڈیننس فیکٹری کانپور کے سینئر جنرل منیجر رہے تھے۔

جناب چورسیا کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے والے فرد اور چیلنجوں کے لئے عملی حل پیش کرنے والے فرد کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں دفاعی پیداوار کی بدلے ہوئے منظر نامے کی بیحد تعریف کی ہے۔ ملک کے اندر دفاعی پیداوار میں 100 فیصد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) نے اندرون ملک اور بیرون ملک کے نئے افراد اور نئی کمپنیوں کو داخلے کی اجازت دی ہے۔ نرم اور آسان دفاعی بازار سے صارفین کی جانب سے اعلی توقعات کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان مسابقت بڑھی ہے۔آرڈیننس فیکٹری بورڈ کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے تمام چیلنجوں کے حل کے لئےکلید کی حیثیت سے پیداواروں کے معیار کوبہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

جناب سنیل کمار چورسیا کا اس بات پر یقین ہے کہ ہر ایک چیلنج سے موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔ دفاعی پیداوار کی بدلے ہوئے منظر نامے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے او ایف بی نے تحقیق اور ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔سرکاری اور نجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بہتر نئے پروڈکس تیار کرنا او ایف بی کا بنیادی منتر ہے۔ دو سو سال پرانی اس تنظیم نے تحقیق اور ترقی کے اہم شعبوں کی شناخت کی ہے اور اس کے مطابق تحقیق اور ترقی کے متعدد پروجیکٹوں پر کام کررہی ہے۔

جناب چورسیا نے آرڈیننس فیکٹری بورڈ( او ایف بی)سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ مسابقتی تنظیم رہے اور ملک وقوم کے لئے لڑائی کے دوران مکمل حل پیش کرنے والی تنظیم کی حیثیت سے کھڑی رہنے کے لئے ہر ممکن وسائل کا ااستعمال کرے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More