20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر آر ایم نے ہمالیہ کے خطے میں ہائی وے سرنگوں کی تعمیر میں درپیش چیلنجیز

RRM Inaugrurates Seminar on Challenges in Construction of Highway Tunnels in Himalayan Region
Urdu News

نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری  ڈاکٹر سبھاش  بھامبرے نے   آج یہاں   سڑکوں کی سرحدی تنظیم (بی آر او) کے انعقاد کردہ     ایک دو روزہ سمینار   کا  افتتاح کیا۔    سمینار کا موضوع تھا   ‘‘منصوبہ بندی  کو درپیش چیلنجیز،   جانچ  اور ہمالیہ کے خطے میں  ہائی وے سرنگوں کی ڈیزائن اور تعمیر ’’ ۔  سمینار سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر بھامبرے نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر کی   ترقی ملک کی ہمہ جہت ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔    بیرونی سرمایہ کاری  کا راستہ ہموار ہوتا ہے اور   ملک کے دور دراز علاقےاہم جگہوں سے جڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کے خطے   میں روڈ انفراسٹرکچر کی ایک  خصوصی اہمیت  ہے کیونکہ     یہاں کی آبادی  کے آمدروفت اور ان کی ہمہ جہت ترقی کے لئے یہ واحد ذریعہ ہے۔

 تاہم ڈاکٹر بھامبرے نے کہا کہ ہمالیہ کے بالائی خطےمیں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر  میں  سنگین چیلنجز درپیش  ہیں    اورموثر انداز میں  ان مسائل سے نمٹنا   اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی  تشویشات     کو دور کرنے کے لئے تمام موسم کے لئے    رابطہ کاری کو  یقینی بنانا   اور سرنگ جیسے    زیرزمین   اسٹریکچر کھڑا کرنا   یہ سب واحد مناسب  حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اسی لئے  ہمالیہ جیسے خطے میں  سرنگ  کی تعمیر سڑک اور ریل نیٹ ورک  کا ایک اہم   حصہ ہے ۔  ڈاکٹر سبھاش بھامبرے نے مزید کہا کہ ملک   اب   سڑک اور ریل نیٹ ورک دونوں کے لئے سرنگوں کی تعمیر   کے معاملے میں     تیز رفتاری س آگے بڑھ رہا ہے۔    انہوں نے کہا کہ   چنئی –ناشری ہائی وے سرنگ   اور  جموں و کشمیرمیں بانیہال –قازی کنڈ ریل سرنگ   اور دہلی میٹرو میں متعدد سرنگوں کی تعمیر نے عالمی برادری نے اس مخصوص میدان میں بھارت کی  تکنیکی صلاحیت کو ثابت  کردیا ہے۔ ڈاکٹر بھامبرے نے یہ بھی کہا کہ مستقبل قریب میں   روہتانگ پاس پر    8.80 کلو میٹر  طویل ہائی وےسرنگ کی  تعمیر سے   مناسب رابطہ کاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔  اس سرنگ کی تعمیر    بی آر او کررہی ہے۔   آر آر این نے اس موقع پر اس ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا  جہاں ہائی وے سرنگوں کی ڈیزائننگ اور تعمیر میں  مصروف عمل     متعدد کمپنیوں نے      اپنی  نمائش کا مظاہرہ کیا۔

 انجینئر ان چیف لفٹننٹ جنر ل سریش شرما   ،  ڈائریکٹر جنرل  ملٹری آپریشنز  لفٹننٹ جنرل   انل کمار بھٹ،    دہلی میٹروریل کارپوریشن   (ڈی ایم آر سی)  کےمنیجنگ ڈائریکٹر   ڈاکٹر منگو سنگھ  ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی آف دہلی   کے ڈائریکٹر پروفیسر   وی رام گوپال راؤ   اور ڈائریکٹر جنرل  بارڈ روڈز آرگنائزیشن لفٹننٹ جنرل  ایس کے شریواستو  نے بھی اس خصوصی  موضوع کی اہمیت کو    اجاگرکیا۔  بی آر او، وزارت دفاع  کے متعدد سینئر افسران اور مختلف   کمپنیوں کے نمائندوں نے  اس تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More