17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر کے سنگھ نے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے نئے وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھالا

श्री आर के सिंह ने नए विद्युत एवं नवीन और नवीकरणीय ऊर्जा मंत्रालय का कार्यभार संभाला
Urdu News

نئی دہلی، جناب راج کمار سنگھ نے آج یہاں بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے نئے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ جناب پیو ش گوئل نے جو ریلوے کے وزیر بن گئے ہیں ، آر کے سنگھ کو چارج سونپا ۔

اپنا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بجلی اور قابل تجدید توانائی کی وزارتوں میں ایک نئی جدت لانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں تمام کوششیں جاری رہیں گی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ وہ کارکردگی کے تمام معیارات کو پورا کریں گے جو ان کے پیش رو اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں قائم کئے ہیں۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت وافر مقدار میں توانائی موجود ہے اور ان کے پیش رو کی طرف سے وزارتوں کے ویژن کی تشریح کردی گئی ہے ۔ جناب آر کے سنگھ نے جناب گوئل کو یقین دلایا کہ جو اچھے کام ان کی طرف سے شروع کئے گئے ہیں انہیں مکمل کیا جائے گا اور وزیراعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔

ا س موقع پر جناب گوئل نے کہا کہ انہوں نے حکومت میں بہترین افسروں کی ٹیم چھوڑی ہے کیونکہ وزارتوں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس میں ہر کوئی ا س سے جوڑا ہوا ہے اور ٹیم کا ہر ممبر متحرک اور اپنے کام کے تئیں پرجوش نظر آتا ہے۔

جناب گوئل نےکہاکہ وزارتوں کے ساتھ ساتھ اس کے پبلک سیکٹر انڈٹیکنگ میں افسران لامحدود سرحدوں کو عبور کرنا چاہتے ہیں۔ جناب سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ تمام گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے بارے میں فکر کی ہے اور ا ن کی قیادت میں اب بجلی اور نئی قابل تجدید کی وزارتیں کارکردگی کے اپنے نئے نشانے حاصل کریں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More