17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آسام میں گہرے بیل پر دلائی زمین کے عالمی دن کی تقریبات

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیات ، جنگلات  اور آ ب و ہوا  میں تبدیلی  کے علاوہ  سائنس  اور ٹکنالوجی اور ارضیاتی  سائنس کےمرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نےکہا ہے کہ  دلدلی زمین  شہروں اور انسانیت  کےلئے ایک کلیدی  رول ادا کرتی ہے۔   وہ پینے کے پانی ، سیلاب کو کم کرنے اور دلدلی زمین کے   فلٹرس گھریلو اور صنعتی کچرے کے  نباتات کو کم کرنے      کے سلسلہ  کے طور پر بھی کام  کرتی ہے اور پانی کی کوالٹی کو بہتر بناتی ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات ویٹ لینڈس کے عالمی دن کے موقع پر کہی۔

عالمی   ویٹ لینڈس کے دن کے موقع پر  اپنے پیغام میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ عالمی ویٹ لینڈس کے دن  اس موقع پر میں   آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس ملک میں گرین گڈس  ڈیڈ کے لئے ایک مضبوط تحریک کو فروغ دیں  اور ا س کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔  انہوں نے کہا کہ   میں سمجھتا ہوں کہ یہ سوسائٹی اور قوم کے تئیں     ہماری   گرین  سوشل ذمہ داری ہے    اور   اس پورے کرہ ارض کے لئے بھی ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔  یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بچوں کے  حقوق کا تحفظ کریں جنہیں ابھی پیدا ہونا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم ایک ایسے ماحول میں اپنے بچوں کا ساتھ دیں جہاں    صفائی ستھرائی اور ہریالی    پائی جاتی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اسکول اور کالجوں کے   ان سیکڑوں طلبا کے  ساتھ بھی بات کی جو   اس دن کے موقع کو منانے کے لئے یہاں آئے تھے۔    ویٹ لینڈ س کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹروں کی ایک نمائش  بھی  قدرتی  تاریخ کے قومی میوزیم میں لگائی گئی تھی جس کا اہتمام  ماحولیات، جنگلات ا ور  آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے کیا تھا۔

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے   آسام حکومت کی جنگلات کے محکمے کے اشتراک سے    آج گوہاٹی میں    رامسار کے مقام پر ڈیپور بیل میں ویٹ لینڈ کے عالمی دن کی قومی سطح کی تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔    2018 کا موضوع ہے   ‘شہری  مستقبل  کے لئے  ویٹ لینڈس’ صحت مند  ویٹ لینڈس   کا رول    شہروں اور قصبوں کو  رہنے کے قابل بنانے میں کافی اہم ہے۔

ویٹ لینڈس پر  ایک تقریب کی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جہاں ماہرین ویٹ لینڈس کے تحفظ اور اس کے صحیح استعمال کے لئے تبادلہ خیال کریں گے۔     ہر سال  2 فروری کو   عالمی ویٹ لینڈس   دن منایا جاتا ہے۔    ویٹ لینڈ پر کنونشن  جسے   رمسار  کنونشن بھی کہا جاتا ہے ایک    بین حکومتی معاہدہ ہے جس میں    ویٹ لینڈ س اور ان کے وسائل کا   صحیح استعمال اور تحفظ کے لئے   بین الاقوامی تعاون اور  قومی   ایکشن کے لئے  فریم ورک فراہم کرتا ہے یہ کنونشن ایران کے شہر   رمسار  میں  1971 میں منظور کیا گیا تھا۔  ہندستان   1982 سے  اس کنونشن کا ایک   فریق ہے۔

ماحولیات کی وزارت  نے ویٹ لینڈس کے عالمی دن کے استعمال  کے لئے زندگی کے   سبھی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ   ایک موقع کے طورپر   ویٹ لینڈس کی اہمیت  کی بیداری کو فروغ دیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More