9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آسٹریلیا سے واپس آئے پتھر کے تین مجسموں کی نیشنل میوزیم میں نمائش

‘आस्ट्रेलिया से तीन प्रस्तर प्रतिमाओं की भारत वापसी’ संबंधी प्रदर्शनी राष्ट्रीय संग्रहालय में आरंभ
Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔آسٹریلیا سے واپس آئے پتھر کے تین مجسموں کی نمائش نئی دہلی میں جن پتھ پر واقع نیشنل میوزیم میں شروع ہوگئی ہے۔ یہ نمائش پتھر کے ان مجموں کی بحفاظت واپسی کے بعد منعقد کی گئی ہے۔ ان میں بیٹھے ہوئے گوتم بدھ کا مجسمہ، مہاتما بدھ کے عقیدتمندوں کا مجسمہ اور دیوی پرتیانگرا کے مجسمے شامل ہیں، جنہیں بھارت آسٹریلیا سے بھارت واپس لایا گیا ہے۔ ان میں مجسموں کو آسٹریلیا کی نیشنل گیلری نے نینسی  وینر سے نیویارک میں 2007 میں اور آرٹ آ ف دی پاسٹ نامی ادارے سے نیویارک میں 2005 میں خریدا تھا۔

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے کل اس نمائش کاا فتتاح کیا۔ انہوں نے کینبرا میں آسٹریلیا کی نیشنل گیلری کی ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سینیٹر مچ ففیلڈ  نے باضابطہ طور پر ان قدیم مجسموں کو ان کے حوالے کیا جو بھارت سے چوری کرکے بیرون ملک لے جائے گئے تھے اور جنہیں بعد میں آسٹریلیا کی نیشنل گیلری نے خرید لیا تھا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کے وزیراعظم نے ستمبر 2014 میں اپنے بھارت دورے کے دوران بھارت کو ناچتے ہوئے شیو کا مجسمہ بھی لوٹایا تھا۔ یہ نمائش اس لئے اہمیت کی حامل ہے کہ ا س میں اُن گرانقدر وراثتی مجسموں کی نمائش کی جارہی ہے جنہیں چرا کر ملک کے باہر لے جایا گیا تھا۔.

1۔مہاتما بدھ کے عقیدتمندوں  کی مورتی :(ستواہنا، پہلی صدی قبل مسیح سے دوسری صدی عیسوی ، آندھراپردیش ، جنوبی بھارت ، چونے کا پتھر، سائز 96.5×106.7×12.7 سینٹی میٹر ) اس مجسمے میں ایک استوپ دکھایا گیا ہے  جو چونے کا بنا ہوا ہے۔ اس پینل میں بودھ مذہب کے کچھ علامتوں کو دکھایا گیا ہے ( امکانی  طور پر چکراستنبھ یا بودھی درخت) جو چونے کے پتھر کا بناہوا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کیوں کہ اوپر سے پتھر ٹوٹا ہوا  ہے۔ البتہ نیچے بودھ پاڑا واضح ہیں۔ بیچ میں عقیدتمندوں کی جوڑیاں دونوں طرف کھڑی ہوئی دکھائی گئی ہیں۔ دونو ں طرف مرد عقیدتمند پہلے دکھائے گئے ہیں جس کے بعد بعد عورتوں کو دکھایا گیا ہے۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ ان کے ہاتھ میں جو چیز دکھائی ہے کہ وہ پھول یا پھول مالائیں ہیں۔ یہ مجسمہ 1970 میں آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں چنداورم کے مقام پر بودھ استوپا کی کھدائی کے دوران نکلا تھا۔

2۔ بیٹھے ہوئے مہاتما بدھ کا مجسمہ : (کوشان دوسری صدی عیسوی، موہالی ، متھرا ، اترپردیش  لال پتھر ، سائز 129.5×101.5×30.5 سینٹی میٹر) اس مجسمے میں مہاتما بدھ کو بیٹھے ہوئے (پدم آسن) دکھایا گیا ہے جس میں وہ ایکانسیکا سنگھاٹی  (ایک چادر جس سے ان کا ایک کندھا ڈھکا ہوا ہے) اوڑھے ہوئے ہیں۔ ا س مجسمے میں مہاتما بدھ کا داہنا ہاتھ اٹھا ہوا ہے جو ابھایا مدرا میں ہے جبکہ بایاں ہاتھ ان کی ران پر کھا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کی کمر کے اوپر استیناکھا کو دکھایا گیا ہے۔

3۔ دیوی پرتینگرا: (چولا، تیرہوی صدی عیسوی ، تملناڈو ، جنوبی بھارت ، سلیٹی رنگ کے گرینائٹ پتھر ، سائز125.1×55.9×30.5 سینٹی میٹر ) تحفظ کا عظیم کام انجام دینے کے لئے بھگوان وشنو نے نرسنگھا کا روپ دھارا جس میں انہیں انسانی جسم اور شیر کے سر کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس نے راکشش  ہرانی کشیپو  کو ہرایا۔ اس مجسمے میں تانترک عقیدتمند کو دکھایا گیا ہے جو بھگوان نرسنگھا کے عورت کے پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے جسے نرسنگھی بھی کہا گیا ہے۔ مجسمے میں یہ چہرہ ایک دہاڑتے ہوئے شیر کا ہے جبکہ جسم ایک عورت کا دکھایا گیا ہے۔ اس کے سر کے چاروں طرف  آگ کے شعلے دکھائے گئے ہیں۔ البتہ اس مجسمے کے ہاتھ میں ترشول اور ڈمرو ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ یہ پرتینگرا کا مجسمہ ہے۔ اس مورتی کی چوری سے پہلے چنئی میں وردھانچلم کے مندر میں پوجا کی جاتی تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More