16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آصفی مسجد میں مولانا کلب جواد نقوی کی اقتدا میں شان و شوکت کے ساتھ ادا ہوئی عیدالفطر کی نما

Urdu News

لکھنؤ ۲۷ جون: شہر لکھنؤ کی معروف شاہی آصفی مسجد میں ۱۱ بجے مولانا سید کلب جواد نقوی کی اقتدا میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی ۔مسجد میں نمازیوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔نماز عید الفطر کے بعد مولانا سید کلب جواد نقوی نے عید الفطر کی اہمیت پر خطبہ دیا ۔مولاناسید کلب جواد نقوی نے عید الفطر کے خطبہ میں حالات حاضرہ بھی روشنی ڈالی ۔خاص کر یمن ،بحرین ،فسلطین اور شام کے موجودہ حالات پر عالم اسلام کو آگاہ کیا ۔مولانا نےکہاکہ پوری دنیا اس وقت عید منارہی ہے مگر یمن،بحرین ،شام اور فلسطین کے عوام خوف اور دہشت گردی کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مولانا نے کہاکہ عالم اسلام کو وقت کے انقلاب پر گہری نظر رکھنی چاہئے تاکہ غفلت اور کوتاہی تمام محنتوں کے زیاں کا سبب نہ بن جائے ۔مولانا نے عید الفطر کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ یمن ،بحرین ،نائیجریا،شام اور فلسطین کے حالات کا محاسبہ کرتے ہوئے دہشت گرد ی کو فروغ دینے والے ملکوں کی نمائندگی کو منسوخ کرے ۔مولانا نے وطن عزیز ہندوستان میں امن و امان برقرار رہنے کے لئے بھی دعا کی اور تمام ہندوستانیوں کی خدمت میں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے عید الفطر کی مبارک باد پیش کرنے کے لئے مولانا سید کلب جواد نقوی سے فون پر بات کی اور مولانا کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعلیٰ نے شہر لکھنؤ کے ساتھ اترپردیش کے سبھی باشندوں کی خدمت میں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

نماز عیدالفطر کے بعد آصفی مسجد میں نمازیوں کو مبارک باد دینے کے لئے اترپردیش کے گورنر عزتمآب جناب رام نائک بھی پہونچے ۔گورنر اترپردیش نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور مولانا سید کلب جواد نقوی کی خدمت میں بھی عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ۔

نماز عیدالفطر کے بعد اترپردیش کے ڈپٹی وزیراعلیٰ جناب دنیش شرما نے بھی مولانا سید کلب جوادنقوی سے ملاقات کرکے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ۔ ساتھ ہی اترپردیش کے ڈی جی پی  نے بھی مولانا سے ملاقات کرکے مبارک باد پیش کی ۔عیدالفطر کے موقع پر شہر اور حکومت و انتظامیہ کی مختلف معزز ہستیوںنے مولانا سید کلب جواد نقوی سے انکے مکان واقع جوہر ی محلہ پر پہونچ کر عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More