17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آندھرا پردیش میں قومی شاہراہوں کی ترقی کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے

Urdu News

نئیدہلی؛ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ، جہازرانی، آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کے احیا کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ کی لمبائی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 2926 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2014 سے قبل ریاست میں 4193 کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ تھی جسے بڑھا کر 7118 کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ کی ترقی کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ بھارت مالا کے تحت 44 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 2520 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔

جناب نتن گڈکری نے یہ بات وشاکھاپٹنم میں پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور 6688 کروڑ روپے کی لاگت کے قومی شاہراہ اور بندرگاہ کے درمیان کنکٹوٹی کے پروجیکٹوں اور آندھرا پردیش میں بندرگاہ سے متعلق 1000 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے 5309 کروڑ روپے لاگت کے 902 کلومیٹر لمبائی والے 15 پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 37 مزید پروجیکٹ جاری ہیں جن کی لمبائی 1643 کلومیٹر ہے۔ ان پر 15700 کرور روپے کی لاگت آئے گی۔  27436 کروڑ روپے کی لاگت والے 97 کاموں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ آندھرا پردیش کے لیے ماہی گیری بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ یقین دلایا کہ حکومت ماہی گیری، بندرگاہ اور ماہی پروسیسنگ اور پیکیجنگ مراکز کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More