15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آگے بڑھنے کی راہ کا یہ مسابقہ موبلٹی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ کے لئے ہے ، اس مسابقے کے فاتحین کو وزیراعظم کے ذریعہ گلوبل موبلٹی سمٹ 2018 کے دوران اعزازات دئے جائیں گے

Urdu News

نئیدہلی، نیتی آیوگ نے پچٹوموو یعنی آگے بڑھنے کی راہ کو لانچ کیا ہے ۔یہ ایک  آگے بڑھنے کی راہ کا مسابقہ ہے ۔ جس کا مقصد ہندوستان کے متوقع  ابھرتے ہوئے تاجروںاورکاروباریوں کو ایک نادر موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ممتاز جیوری کے سامنے اپنے تجارتی تصورات کو پیش کرسکیں ۔ موبلٹی کے متعددشعبوں میں  اسٹارٹ اپ کے ذریعہ  ان کے خیالات انڈسٹری کے لیڈروں اور سرمایہ کاروں  تک سرمایہ کاری  میں اضافہ کرنے کے لئے  استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس مسابقے کے فاتحین کو وزیر اعظم کے ذریعہ  گلوبل موبلٹی سمٹ  کے دوران اعزازات دئے جائیں گے۔

          نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ ’’ پچٹوموو  کا مقصد  ایسےاسٹارٹ  اپ کی شناخت کرنا اوراسٹارٹ اپ کے لئے ترغیبات فراہم کرنا ہے  ، جو کہ سرکار کے مشترکہ ویژن مربوط  اور ماحول دوست  نقل وحرکت  کے لئے سرکار کے خواب کو حقیقت بنانے میں  تعاون  فراہم کرسکتے ہیں ۔ اس کا مقصد ہمارے ملک میں روزگار اورترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے  نئی راہیں  ہموار کرنا ہے ۔ ہم ان اسٹارٹ اپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

          موبلٹی کی اہمیت 21 ویں صدی میں   جدت طرازی ،روزگار پیدا کرنے ، اقتصادی ترقی اور سماجی تبدیلی کے لئے  ممکنہ محرک  ہے ۔ یہ بات  اچھی طرح ثابت ہوچکی ہے۔ موبلٹی سروسز کی ڈلیوری کے لئے   تیز ی سے ترقی  کرتی ہوئی ٹکنالوجی اورتجارتی ماڈل ،صاف ستھرے اور مزید صلاحیت کے حامل موبلٹی   نظام کے ہمارے ہدف کو ہندوستان کے ڈائنامک ،تجارتی  طبقوں کی مددسے  حاصل کیا جائے گا۔

          پچ ٹو موو کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ پچ ٹو موو   پہلے اور آخری اسٹارٹ  اپ کے لئے سنہری موقع فراہم کرتا ہے کہ  وہ اپنے تصورات کو حقیقت  میں تبدیل کریں ۔

پچ ٹو موو کے بارے میں :

          پچ ٹو موو کاا ہتمام  نیتی آیوگ انویسٹ انڈیا اور سوسائٹی آف انڈین موبائل مینوفیکچررز  (ایس آئی اے این ) کے اشتراک وتعاون سے کررہی ہے۔اس سمٹ کا انعقاد نئی دہلی کے وگیان بھون میں 7  اور 8 ستمبر 2018  کو کیا جائے گا۔اس کا افتتاح  وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

          اس مسابقے  کے  لئے اندراج کی آخری تاریخ 23  اگست 2018  ہے ۔مزید تفصیلات کے لئے :

http://mobilitypitch.movesummit.inدیکھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More