20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوشمان بھارت ۔ صحت اورچاق و چوبندرہنےکے مراکز (اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی ) نے کووڈ۔ 19کے دورمیں اپنی موجودگی کا احساس کرایا

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ ۔19وبائی مرض کے دوران بھارت میں صحت عامہ کے نظام کی لچک بطورخاص اندرون ملک کے حصوں میں اس انداز میں زیرمشاہدہ آئی  کہ آیوشمان بھارت صحت اور چاق وچوبندرہنے کے مراکز ( اے بی ۔ ایچ ڈبلیوسی ) لگاتاراپناکام کرتے  رہے اور غیرکووڈ لازمی صحتی خدمات اپنے طورپرفراہم کرتے رہے اور کووڈ۔ 19سے متعلق تدارکی اورانتظامی فوری اموربھی انجام دیتے رہے ۔

وبائی مرض کی مدت ( جنوری تاجولائی ، 2020) کے دوران 13657ایچ ڈبلیو سی مصروف عمل بنائے گئے تاکہ حفظان صحت کا ایک سلسلہ یقینی بنایاجاسکے اور یہ تمام ترمراکز شہریوں کی بڑی تعداد پراحاطہ کرسکیں ۔ 24جولائی ، 2020تک مجموعی طورپر 43022ایچ ڈبلیو سی ملک کے مختلف حصوں میں مصروف عمل ہیں ۔

18جولائی سے شروع ہوئے ہفتے سے کر24جولائی کے دوران اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی کے ذریعہ فراہم کئے جانے والے چاق وچوبندرہنے کی خدمات سے مجموعی طورپر 44.26لاکھ افراد نے استفادہ کیا۔ ایچ ڈبلیو سی میں ، ان مراکز کی ابتدا( 14اپریل ،2018) سے لے کر تک کی مدت میں استفادہ کی غرض سے آنے والے افراد کی تعداد 1923.93لاکھ کے بقدرتک پہنچ گئی ۔ اس سے یہ ظاہرہوتاہے کہ ایچ ڈبلیوسی اپنے متعلقہ حلقوں میں اس طرح کے بنیادی امورمیں مصروف ہیں ۔ انھوں نے غیرکووڈ لازمی خدمات کی فراہمی میں ایک محوری کردار اداکیاہے اور یہ تمام ترخدمات بلاروک ٹوک جاری رہی ہیں اوراب بھی جاری ہیں ۔

32000یوگ کے اجلاسات اے بی ۔ اے ڈبلیوسی کے تحت بھارت بھرمیں گذشتہ ہفتے کے دوران منعقد کرائے گئے ۔ایچ ڈبلیوسی کے ذریعہ ان کے آغاز سے لے کراب تک کی مدت میں 14.24یوگ اجلاسات کا انعقاد کیاجاچکاہے ۔ اس کے علاوہ ایچ ڈبلیو سی غیرمتعدی امراض کی اسکریننگ کے لئے بھی اہم کرداراداکررہے ہیں ۔صرف گذشتہ ہفتے کے دوران ہی 3.83لاکھ افراد کو ہائپرٹینشن ، 3.14لاکھ افراد کو ذیابیطس ، 1.15لاکھ افراد کو منھ کے کینسر، 45000خواتین کو پستانوں کے سرطان اور36000خواتین کو بچے دانی کے کینسر   کی جانچ کے عمل سے گذاراگیا۔

اپنے آغاز سے لے کراب تک کی  مدت میں ایچ ڈبلیوسی نے مجموعی طورپر 4.72کروڑافراد کو ہائیپرٹینشن کے لئے ، 3.14کروڑافراد کو ذیابیطس کے لئے، 2.43کروڑافراد کو منھ کے کینسرکے لئے ، 1.37کروڑخواتین کو پستانوں کے کینسرکے لئے اور 91.32لاکھ خواتین کو بچے دانی کے کینسرکے لئے جانچ کے عمل سے گذاراہے۔

اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی وبائی مرض کے دوران بھی بہت مفید ثابت ہوئے ہیں کیونکہ غیرمتعدی  امراض کے سلسلے میں آبادی کی جس انداز میں یہ مراکز جانچ کرتے ہیں اس میں ریاستوں میں صحتی حکام کو دائمی امراض اور دیگر طورسے مرض کے شکارہونے والے افراد ، مریضانہ زندگی بسرکرنے والے افراد کی ایک فہرست فراہم  ہوجاتی ہے جنھیں کووڈ ۔ 19سے ترجیحاتی طورپر محفوظ  رکھناہے ۔ ایچ ڈبلیو سی بڑی تیزی سے دائمی امراض کے شکار اور دیگر تکالیف کے حامل افراد کی جانچ کرتے ہیں اور چھوت کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اپنے کاموں سے انھیں عوام کا اعتماد بھی حاصل ہواہے ۔ ایچ ڈبلیو سی ٹیموں کے ذریعہ امیونائزیشن اجلاسات کے اہتمام کئے گئے ہیں جہاں حاملہ خواتین کی طبی جانچ کی جاتی ہے ، لازمی ادویہ بھی فراہم کی جاتی ہیں یعنی ٹی بی ، جذام ، ہایئپرٹینسیواور ذیابیطس کے مریضوں کو لازمی ادویہ فراہم کی جاتی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More