14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش اور علاج معالجے سے متعلق ا ب تک کی سب سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا آج نئی دہلی میں افتتاح

Urdu News

 نئی دہلی، آیوش اور علاج معالجے سے متعلق  ا ب تک کی سب سے پہلی   بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش آروگیہ -2017 کا  آج نئی دہلی میں کامرس اور صنعت کے وزیر جناب  سریش  پربھو  اور آیوش کےوزیر مملکت جناب شری پدیسونائیک نے افتتاح کیا۔ یہ تین روزہ نمائش اور کانفرنس    4 سے 7 دسمبر  2017 تک وگیان بھون میں منعقد کی جارہی ہے۔   آروگیہ -2017کا انتظام  مشترکہ طور پر آیوش کی وزارت اور کامرس اور صنعت کی وزارت نے کیاہے۔   ا س میں ایف آئی سی سی آئی کی شراکت داری   کے ساتھ دواسازی کی کمپنیاں بھی شامل ہیں  اور اس کا مقصد  روایتی  طریقہ ہائے علاج   کی افادیت  اور  سائنسی قدر کو اجاگر کرنا ہے۔   آروگیہ -2017 میں ہندستان اور 60 ملکوں کے تقریباً 1500 مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔

مندوبین سے خطاب کرتےہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے کہا کہ   آروگیہ  2017  اپنی نوعیت کی  پہلی  بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا انعقاد ہندستان میں کیا گیا ہے ۔   آروگیہ -2017 کے ذریعہ  ہم نے یہ طے کیا ہے کہ   ہندستان کے   روایتی  ادویات کے  علم کو پوری دنیا کی انسانیت کے سامنے لایا جائے   ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اکیلا ملک نہیں ہے جو روایتی ادویات کا علم رکھتا ہے۔   اس کانفرنس کے ذریعہ ہمیں یہ بھی  امید ہے کہ  ہم  دوسرے ملکو ں کے شرکا سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  ہندستان کی حکومت  ا س شعبے میں تمام ملکوں کے ساتھ کام کرکے   خوشی محسوس کرے گی۔

 آیوش کے وزیر مملکت جناب شری پدیسونائیک نےکہا کہ  آیوش کی وزارت   صحت خدمات کے ساتھ  آیوش کو   جامع انداز سے منسلک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آیوش کی وزارت کے ذریعہ   ہم نہ صرف  قومی سطح پر  روایتی  ادویات   کے علاج کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ اس سلسلہ میں   بین الاقوامی تعاو ن اور باہمی  ، ہمہ قومی  ، علاقائی  اور عالمی سطحوں پر تعاون  کے مواقع کے بھی منتظر ہیں۔   اس سلسلہ میں  اقوام متحدہ کی طرف سے  21 جون کو یوگا کا  بین الاقوامی دن منانے کے اعلان سے   یوگا کے معاملے میں  بہت دلچسپی پیدا ہوئی ہے اور  یوگا کے بارے میں معلومات ، مہارت اور   لائق ، سندیافتہ  اور  الحاق شدہ یوگا   تربیت کاروں کے  تبادلہ   کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسی طرح   عالمی صحت تنظیم   (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ تعاون کے سمجھوتے کے ذریعہ ہم  آیوش کے سلسلہ میں   تکنیکی رہنما خطوط اور دستاویزات تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ممبر ملکوں کو فائدہ پہنچے۔  جناب شری پد نائیک نےکہا کہ   ہندستان نے  کئی  ملکوں کی حکومتوں  اوربین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ      اس شعبے میں تعاون بڑھانے کے تعلق سے  اقرار ناموں پر دستخط کئے ہیں۔     انہوں نے کہا کہ  ہمیں    ایسے ادارہ جاتی طریقہ کار  اور صحت نظام کوفروغ دینا چاہئے  جس سے    روایتی ادویات کو فروغ حاصل ہو۔

آیوش کے سکریٹری  ویدیے راجیش کوٹیچہ نے کہا کہ غالباً ہندستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے روایتی ادویات کے تعلق سے علیحدہ سے ایک وزارت قائم کی ہے۔ اس سے   آیوش  طریقہ علاج کو  فروغ دینے کے حکومت کےعزم کی عکاسی ہوتی ہے۔   جناب  ویدیہ راجیش کوٹیچہ نے کہا کہ   ہمیں امید ہے کہ    اگلے پانچ برسوں میں   آیوش شعبے کےسائز میں  تین گنا اضافہ ہوجائے گا جس میں  مصنوعات اور خدمات بھی شامل ہوں گی۔   یہی وجہ ہے کہ حکومت اس سلسلہ میں ہمہ جہت حکمت عملی پر  عمل کررہی ہے جس میں   بڑی تعداد میں ملکوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کرنا    اور دوسری باتوں کے علاوہ    آیوش کے معاملے میں  بین الاقوامی    وظیفوں  اور ریسرچ وغیر ہ کی سہولتوں کی پیش کش کرنا بھی شامل ہے۔

فارمکسزل   کے ڈی جی جناب   اودے بھاسکر  ،  ایف آئی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل  ڈاکٹر سنجے بارو   ،   ایف آئی سی سی آئی کے   ڈپٹی سکرٹری جنرل جناب  ونے ماتھر    ، گیان بھارتی کے ڈی جی   اے جے کمار ، عالمی صحت تنظیم  میں آیوش کی ماہر ڈاکٹر جی گیتا کرشنن    ایم ڈی جناب شری شری تتوا  ، اور شری اروند ورچاسوی نے بھی     ان اقداما ت  کو اجاگر کیا جو ہندستان نے   اندرون ملک اور بیرون ملک   آیوش کو فروغ دینے کے لئے کئے ہیں۔

آروگیہ 2017  آیوروید  ، یوگا  ، نیچروپیتھی ،  یونانی سدھا،  سوا رگپا ،  ہومیوپیتھی اور  علاج معالجے کے بار ے میں ایک جامع نمائش اور کانفرنس کی حیثیت رکھتی ہے۔  اس بین الاقوامی کانفرنس میں  متبادل ادویات  تیار کرنے والی 250 سے زیادہ کمپنیوں وغیرہ نے اپنی  مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی ہے۔

فروسٹ اینڈ سولیون  کی طرف سے  آسیان  اور بمسٹیک  ملکوں میں آیوش کے  ضابطوں  اور رجسٹریشن کے سلسلہ میں  نقشہ راہ  فراہم کرنے کے لئے    ایک   وائٹ پیپر ‘‘آیوش فار دی ورلڈ’’  جاری کیاگیا۔   اس میں کہا گیا ہے کہ ہندستان   آیورویدک   اور  متبادل ادویات  دنیا کو فراہم کرنے والا   دوسرا سب سے بڑا برآمد کار ملک  ہے جس سے  روزگار کے  تین ملین  مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔    جڑی بوٹیوں کی  ہندستانی مارکیٹ کی مالیت اس وقت   تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے ہے۔  اور اس کی سالانہ شرح ترقی 14 فی صد ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More