26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش وزار ت نے جلد کی بیماریوں کے لئے یونانی دواؤں کی تحقیق کے قومی ادارے کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی: آیوش  کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج  ) جناب شریپد یسونائک  نے آج   جلد کی بیماریوں  کے لئے  یونانی دواؤں کی تحقیق  کے  قومی ادارے ( این  آر آئی یو ایم ایس ڈی ) کا افتتاح کیا ۔  یونانی دواؤں کی  تحقیق  کے مرکزی ادارے  کو نئی شکل دے کر یہ ادارہ    قائم کیا گیا  ہے ۔ یہ ادارہ  حیدرآباد کے   ایرا گڈا  علاقے میں اے جی کالونی روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔ داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جی کرشن ریڈی بھی اس موقع  پر موجود تھے۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نائک نے  جلد  پر سفید داغ اور دیگر  دیرینہ اور مشکل سے جانے والی  بیماریوں  کے علاج میں سی آر آئی یو ایم  کی کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ  دنیا میں شاید  یہی ایک طبی ادارہ ہے جس نے جلد پر سفید داغوں کے  ایک اعشاریہ پانچ لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے۔

          اپنے خطاب میں جناب جی کشن ریڈی نے  محققین سے کہا کہ وہ صحت کو درپیش  ،  پانی سے  پیدا ہونےوالی بیماریوں، غیر متعدی بیماریوں  ، کینسر اور ٹی بی جیسے   موجودہ چیلنجوں   سے نمٹنے کے لئے  محفوظ  اور قابل عمل حل تلاش کریں  ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00172AH.jpg

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے   موجودہ صحت چیلنجوںکو اجاگر کیا اور سبھی سے زور دے کر کہا کہ  وہ  یونانی  دواؤں   میں  موجود  صلاحیتوں سے  ،  کم لاگت والی  دواؤں  کا استعمال  کرتے ہوئے فائدہ اٹھائیں۔

     اس سے پہلے اپنے خیر مقدمی خطبے میں   یونانی  دواؤں کے شعبے میں  تحقیق کی مرکزی کونسل  (سی سی  آر یو ایم  ) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خاں نے کہا کہ این آر یو ایم ایس ڈی کو یونانی دواؤں کی  تحقیق کے مرکزی ادارے  (سی آر آئی یو ایم  )  سے بدل کر،سی سی آر یو ایم کے تحت  ایک جدید ترین ادارے کی شکل دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More