16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش کے تحت2017-18 کے ایم ڈی ؍پی جی کورسیز کے لئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔ سنٹرل گورنمنٹ نومی نیشن یعنی مرکزی حکومت نامزدگی( سی جی این) کے تحت تعلیمی سال207-18کے لئے رہنما خطوط کے مطابق آیوروید ،یونانی،سدھا اور ہیومیوپیتھک میں ایم ڈی، پی جی کورسیز میں نامزدگی کے لئے درخواستیں متعلقہ ریاستی حکومت؍مرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومت کے ذریعے ا ہل سرکاری اساتذہ(ڈاکٹرس)، میڈیکل افسران اور ریسرچ افسران سے 15جون 2017 اور30جون 2017 کی تاریخ تک طلب کی گئی تھیں۔

مجاز اتھارٹی نے انتظامی وجوہات کے سبب متعلقہ ریاستی حکومت ،مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کے ذریعہ موصول ہونے والی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فارم موصول ہونے کی تاریخ اب31 جولائی2017 رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط آیوش کی وزارت کی ویب سائٹ www.ayush.go.in پر دستیاب ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More