16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش کے وزیر شری پد یسو نائک کل عالمی ہومیوپیتھی ڈے کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، 09 اپریل 2017؛ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک 10 اپریل، 2017 کو نئی دہلی میں عالمی ہومیوپیتھی دن کے موقع پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ اور آیوش، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر منوج راجوريا اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ ہومیوپیتھی کے بانی، جرمن ڈاکٹر کرسٹن فریڈرک سیموئیل ہنیمین ، جو ایک عظیم اسکالر، ماہرلسانیات اور نامورسائنس داں بھی تھے، کی 262 ویں یوم پیدائش منانے کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کا موضوع ہے ‘سائنسی ثبوت اور وسیع تشخیصی تجربات کے ذریعے ہومیوپیتھی میں معیاری تحقیق کا فروغ’۔ کانفرنس میں تقریبا ًپانچ سائنسی اجلاس سیشن ہوں گے جن میں قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ، ہومیوپیتھی کی تحقیق سے منسلک اہم شعبوں کے ماہرین، ادویات کی توثیق کے عمل میں تازہ ترین رجحانات کے ساتھ ساتھ تحقیقات کے لئے قائم کالج کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، پروگونوسٹك فیکٹر کی تحقیق، ہومیوپیتھی کے اسپتالوں کو این اے بی ایچ سرٹیفیکیشن سمیت اعلی معیاری تحقیق کے ذریعے عوامی صحت اور وباؤں کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ موسموں کا بنیادی عنصر تمام شراکت داروں کو ہومیوپیتھی سے منسلک صنعتوں کی تفصیلات کوسمجھانا اور طبی کالجوں، ڈاکٹروں،تشخیصی ماہرین اورمحققین کو معیاری تحقیق کے ماحول کا وافر تجربہ فراہم کرانا ہے۔

ہومیوپیتھی کے بانی ڈاکٹر کرسٹن فریڈرک سیموئیل ہنیمین منطقی استدلال کے حقیقی علمبردار تھے۔ انہوں نے ہومیوپیتھی کی اپنی دریافت نہ صرف تصور کی بنیاد پر کی کیا بلکہ صحت مند موضوعات پراپنے تصورات کی بار بار جانچ کی اور اپنے تمام نظر ثانی شدہ سائنسی عمل کا مکمل تجزیہ کرتے رہے۔ انہوں نے جو تجزیہ کیا، اس سے انہوں نے اندازہ لگایا، لیکن اس سے قبل انہوں نے غیرمنفی طور پر اپنے کام کا تجزیہ کیا، ‘کیوں’ اور ‘کیوں نہیں’ پر تبادلہ خیال کیا اور کافی تجزیہ کے بعد انہوں نے اپنے عملی مشاہدوں کو قبول کیا اور ان سے آزمودہ نظریات کی تشریح کی۔

اس نامور سائنسداں کا یوم پیدائش منانے کے لئے منعقدہ عالمی ہومیوپیتھی ڈے، ہومیوپیتھی کو عالمی صحت کے منظر نامے میں نئے امکانا پر زور دینے کے ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمگیر صحت کوریج (يو ایچ سی ) کی ضرورت پر زور دیئے جانے کے ساتھ، ہومیوپیتھی دنیا کو بہت کچھ فراہم کر سکتی ہے کیونکہ یہ سستی، محفوظ اور موثر ہے۔ ہومیوپیتھی ہندوستان میں وسیع پیمانے پر مقبول ہے اور یہ قومی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں مربوط ہو چکی ہے۔

کانفرنس کے دوران پیش کی جانے والی مفید سفارشات سے ہندوستان اور بیرون ملک ہومیوپیتھی کی تحقیق کی بنیاد کے وسیع ہونے کی امید ہے۔

Related posts

5 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More