19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش کے وزیر نے صفدر جنگ اسپتال میں یونانی اور سدھا سینٹرز کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی:آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب شری پد یسونائک نے آج نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں یونانی میڈیکل سینٹر اور سدھا کلینکل ریسرچ یونٹ کا افتتاح کیا۔یونانی میڈیکل سینٹر کا قیام سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)اور سدھا کلینکل ریسرچ یونٹ کا قیام سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھا میڈیسن(سی سی آر ایس)کے ذریعے عمل میں آیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند  دواؤں کے آیوش نظام کے ذریعے لوگوں کے حفظان صحت میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور آیوش کی وزارت آیوشمان بھارت کے حصے کے طورپر پورے بھارت میں 1.5 لاکھ صحت اور صحت مراکز کی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔ جناب نائک نے بتایا کہ حکومت نے ملک بھر میں 12,500آیوش صحت اور صحت مراکز کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے، جن میں سے 4000کا قیام اسی سال عمل میں آئے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونانی میڈیکل سینٹر اور سدھا کلینکل ریسرچ یونٹ ملک کے مختلف حصوں سے صفدر جنگ اسپتال آنے والے مریضوں کو یونانی اور سدھا نظاموں کے ذریعے جامع حفظان صحت فراہم کریں گے۔

اس موقع پر آیوش وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے کہا کہ آیوش کی وزارت کی ذمہ داری  آیوش نظاموں کی بہتر ترقی اور اس کی تشہیر کو یقینی بنانا ہے اور قومی عوامی صحت نظام میں ان کے استعمال کو فروغ دے کر انہیں اصل دھارے میں لانے کے لئے کام کررہی ہے۔

صفدر جنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنیل گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے آیوش نظاموں کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت مل رہی ہے۔

اس موقع پر موجود معززین نے سی سی آر ایس کے اشاعت کردہ سدھا ڈوسیئر اور جنرل آف ریسرچ اِن سدھا میڈیسن (دوسرا شمارہ)اور سی سی آر یو ایم کے زیر اہتمام شائع ہوئے ذیابیطس ، ہائپرٹینشن اور موٹاپے سے متعلق آئی ای سی کتابچوں کا اجراء بھی کیا۔

سی سی آر یو ایم فی الحال رام منوہر لوہیا اسپتال اور دین دیال اپادھیائے اسپتال، دہلی میں یونانی میڈیکل سینٹرز چلا رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More