12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ اور قومی انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے مشترکہ طور پر اے ٹی ایل اسکولوں میں کولیب سی اے ڈی کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے آج مشترکہ طور پر ایک اشتراکی نیٹ ورک کمپیوٹر پرمبنی سافٹ ویئر نظام یعنی کولیب سی اے ڈی کا آغاز کیا، جس کے ذریعے 2ڈی ڈرافٹنگ اور ڈیٹیلنگ کے سلسلے میں  کلی طور پر انجینئرنگ سالیوشن 3ڈی پروڈکٹ ڈیزائن کی شکل میں سامنے آئے گا۔

اس پہل قدمی کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر میں اٹل اختراعی تجربہ گاہوں (اے ٹی ایل) کو طلبہ کے لئے ایک عظیم پلیٹ فارم کی شکل میں فراہم کرایا جائے اور 3ڈی ڈیزائنوں کو خلاقیت اور فکر کی آزادی سے ہم کنار کیا جائے۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے طلبہ نیٹ ور ک کے پورے سلسلے کے تحت اعداد و شمار فراہم کر سکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اُس ڈیزائن ڈاٹا کو ذخیرہ اور ملاحظے کے لئے بھی استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اے ٹی ایل جو ملک بھر میں قائم کی گئی ہیں، بچوں کو  اختراعی موقع فراہم کرتی ہیں اور وہ اپنے طور پر نظریات اور خیالات اور خلاقیت کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ اے آئی ایم کے اشتراک سے این آئی سی کا کولیب سی اے ڈی طلبہ کو ایک عظیم پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ 3ڈی پرنٹنگ کے لئے 3ڈی ماڈلنگ، سلائسنگ کے مقصد سے اندرون خانہ تیار کردہ جدید ترین بھارتی سافٹ ویئر کا استعمال کر سکیں گے۔

اے ٹی ایل کے لئے کولیب کا کسٹم یافتہ ورزن جس کے نکات اسکولی طلبہ کے لئے ازحد مفید اورآسان ہیں یعنی اس کے تحت طلبہ اپنے نظریات اور خیالات کو طبعی شکل میں لا سکتے ہیں، اسے اس مقصد کے ساتھ وضع کیا گیا ہے کہ ڈیزائننگ کو بندشوں سے آزاد کیا جائے اور خلاقیت اور اختراعات کی گنجائش فراہم کی جائے۔

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن کے مشن ڈائرکٹر جناب آر رامانن نے سوشل میڈیا کے توسط سے آن لائن کولیب سی اے ڈی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 3ڈی پرنٹنگ 21ویں صدی کی اختراعات میں مربوط حصہ بن جائے گی اور اے آئی ایم نیتی آیوگ کو 5000اٹل اختراعی تجربہ گاہوں میں جہاں 2.5ملین سے زائد طلبہ کو اس پروگرام تک رسائی حاصل ہے کولیب سی اے ڈی کے ڈیزائن سے ہم آہنگ کرنے میں فخر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کولیب سی اے ڈی کا ایک دوسرا اہم ماڈیول شروع ہو گیا ہے۔ یہ ایک حیران کن سافٹ ویئر سی اے ڈی نظام ہے، جو طلبہ کو 3ڈی ڈیزائن بے شمار تعداد میں تیار کرنے میں مدد دے گا۔ میں توقع کرتا ہوں کہ طلبہ کو خلاقیت اور تخیل کی بھرپور آزادی حاصل ہوگی اور وہ گھر سے اختراع کرتے ہوئے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر عظیم اختراعات اور امیجنیشن کو حقیقی شکل دے سکیں گے۔ یعنی اے ٹی ایل تجربہ گاہوں میں عام اسکول کے دنوں میں ایسا کر سکیں گے۔

دریں اثنا این آئی سی آن لائن ماڈیول کو ملک بھر میں  طلبہ تک پہنچانے کے لئے ازحد اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے لئے اس سافٹ ویئر سی اے ڈی نظام کے توسط سے بڑے پیمانے پر اعدادوشمار کا وسیلہ فراہم کر رہا ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے این آئی سی کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما نے کہا کہ این آئی سی کو اپنا میک ان انڈیا 3ڈی پروڈکٹ یعنی کولیب سی اے ڈی شیئر کرتے ہوئے ازحد مسرت ہو رہی ہے، جس کا استعمال 500 اسکولوں کی  اٹل تجربہ گاہوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سہ زاویہ جاتی کمپیوٹر پر مبنی ڈیزائن نظام ہے، جو 3ڈی اسپیس میں ماڈل بنانے میں مددگار ہوتا ہے اور انجینئرنگ ڈرائنگ شاپ فلور کے لئے وضع کرتا ہے اور اسے اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے لئے مکمل پیکج کی شکل دیتا ہے۔ ہمیں اے آئی ایم، نیتی آیوگ کے ساتھ اشتراک کر کے طلبہ کے لئے  اس موقع کا استعمال کرتے ہوئے  از حد فخر محسوس ہو رہا ہے۔

موجودہ صورتحال کی روشنی میں اے ٹی ایل پروگرام میں اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ ملک بھر کے بچے آسانی سے سیکھ جانے والے آن لائن وسائل کا استعمال کر کے ‘‘ٹِنکر فرام ہوم’’ یعنی گھر سے اختراع کی مہم میں شریک ہو سکیں اور اپنے آپ کو بارآور طور پر مصروف رکھ سکیں۔ اس پہل قدمی کا مقصد یہ ہے کہ تدریس اور ازخود پہل قدمی کی حوصلہ افزائی کر کے بچوں کی خلاقیت اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

اے آئی ایم نے ڈی ای ایل ایل  ٹیکنالوجیوں اور لرننگ لنک فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کرکے گیم ڈیولپمنٹ ماڈیول بھی شروع کیا ہے۔ یہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جہاں طلبہ اپنے سیکھنے کے سفر کو گھر پر بیٹھ کر اختراعی انداز میں شروع کر سکتے ہیں۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے ، جہاں وہ سیکھتے ہیں، وہاں وہ اپنے کھیل وضع کرتے ہیں اور اسے دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم طلبہ کو گیم کھیلنے والوں کی بجائے ، گیم میکر بننے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طریقے سے ٹنکر فرام ہوم کےایک حصے کے طور پر کولیب سی اے ڈی اور گیمنگ ماڈیول کا آغاز اور اس سے وابستہ مہم کے تحت نوجوان طلبہ کو تعمیر ملک کے سفر میں اپنا تعاون دینے کی تعلیم دی جاتی ہے یعنی وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر محفوظ مقام سے اس کام میں تعاون دے سکتے ہیں۔

اے آئی ایم کے بارے میں

اٹل اختراعی مشن، جو نیتی آیوگ کے تحت ہے، وہ حکومت ہند کی ایک فلیگ شپ پہل قدمی ہے، جو اختراعی اور صنعت کاری کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔ اسکول کی سطح پر اے آئی ایم اے ٹی ایل قائم کر رہی ہے، جو ملک بھر کے تمام اضلاع میں قائم کی جا رہی ہیں۔ تا حال اے آئی ایم نے ملک بھر کی 33 مختلف ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے 14916اسکولوں کا انتخاب کیا ہے، جہاں اے ٹی ایل قائم کی جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More