19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل انوویشن مشن نے ڈسالٹ سسٹمز کے ساتھ اسٹوڈنٹ انٹرپرینیئرشپ پروگرام 3.0 لانچ کیا

Urdu News

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ نے پیر کے روز بھارت میں لا فونڈیشن ڈسالٹ سسٹمز کے ساتھ نٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل) کے نوجوان انوویٹرز کے لیے ’اسٹوڈنٹ انٹرپرینئرشپ پروگرام‘ (ایس ای پی 3.0) کی تیسری سیریز کا افتتاح کیا۔

ایس ای پی 3.0 کی تھیم ’میڈ ان 3 ڈی – سیڈ دی فیوچر انٹرپرینئرز پروگرام‘ پر مبنی ہے، جس کا تصور 2017 میں لا مین اے لا پاٹے فاؤنڈیشن، فرانس اور لا فونڈیشن ڈسالٹ سسٹمز یوروپ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010MS0.jpg

اس پروگرام کے حصہ کے طور پر ہر اسکول سے ایک ٹیم (6 طلباء اور ایک ٹیچر) کو خود اپنا اسٹارٹ اپ بنانے، 3 ڈی پرنٹنگ استعمال کرتے ہوئے اپنا انوویشن ڈیزائن اور پروٹوٹائپ کرنے، بازاری مہم تیار کرنے، پراڈکٹ کی قیمت طے کرنے اور توسیعی حکمت عملی بنانے کے لیے سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ اس سے انہیں یہ محسوس کرنے کا موقع ملے گا کہ ’اسٹارٹ اپ کیسے کام کرتا ہے!‘۔ پروگرام کے اختتام پر، ہر اسکول کا اسٹارٹ اپ ایک مزیدار مقابلہ میں شریک ہوگا اور صنعت اور تعلیمی ماہرین کے سامنے اپنی بازاری مہم پیش کرے گا۔

پروگرام کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایس ای پی 3.0 اسٹوڈنٹ انوویٹرز کو ڈسالٹ رضاکاروں کے ساتھ قریب سے کام کرنے اور مینٹر سپورٹ، پروٹوٹائپنگ ٹیسٹنگ سپورٹ، اینڈ یوزر فیڈ بیک، دانشورانہ ملکیت کا رجسٹریشن اور خیالات/پراسیسز/پراڈکٹس کی پیٹنٹنگ، مینوفیکچرنگ سپورٹ، اور بازار میں پراڈکٹ کے لانچ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ایس ای پی 3.0 کے لیے 26 ریاستوں سے کل 50 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹاپ 20 ٹیمیں اے ٹی ایل میراتھن 2019 سے ہیں، 10 ٹیموں کا انتخاب ڈسالٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، 10 ٹیمیں ایسپریشنل ضلعوں سے ہیں اور 10 ٹیموں کا انتخاب جموں، کشمیر، لداخ اور شمال مشرقی خطوں سے کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا ایک دلچسپ حصہ یہ ہوگا کہ فرانس اور بھارت کے اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو ایک دوسرے سے گفت و شنید کرنے کا موقع ملے گا۔ اختراعی ذہن کی ترقی اور اسٹارٹ اپ کلچر سے روبرو ہونے کے علاوہ، اسکولی طلباء اور اساتذہ کو فرانسیسی اسکولوں اور فرانسیسی طلباء کے ساتھ ثقافتی اور تکنیکی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ گفت و شنید کرنے اور اشتراک کرنے کا موقع ملے گا۔ اے ٹی ایل میراتھن 2019 کے ٹاپ اسٹوڈنٹس کو مبارکباد اور دیتے اوران کی تعریف کرتے ہوئے، مشن کے ڈائرکٹر، اے آئی ایم، نیتی آیوگ ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ایس ای پی نوجوان انوویٹرز کے لیے نئی بلندیاں حاصل کرنے کا ایک ایسا موقع ہے جو ان کی زندگی تبدیل کر دے گا۔

بھارت میں ڈسالٹ سسٹمز فاؤنڈیشن کے چیئرمین، سدرشن موگاسلے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دوسرے ایڈیشن کے ساتھ، ہم نے اٹل انوویشن مشن کے ساتھ کام کیا ہے تاکہ طلباء کی آئندہ نسل کو مستقل کا انوویٹرز بنا سکیں۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More