14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل ٹنکرنگ میراتھن میں 30جدت طرازیوں کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی

Urdu News

نئی دہلی، قومی یوم ٹیکنالوجی کے موقع پر ایک ٹی ایل میراتھن کی 3 اعلیٰ ترین جدت طرازیوں کی جھلک صنعتوں کی شراکت داری کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کی اٹل ٹنکرنگ لیبس (تجربہ گاہ) کی جانب سے 6 مختلف میدانوں کے ملک گیر چیلنجوں کی حیثیت سے اٹل ٹنکرنگ میراتھن میں ہندوستانی طلبہ کی بہترین ایجادات کی جھلکیوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

موصول ہونے والی 650 جدت طراز ایجادات میں سے نئی اور نوعملیت پر مبنی 100 ایجادات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بعد ازاں 100 ٹیموں کو اپنی ایجادات میں مزید بہتری پیدا کرنے اور عملی بنانے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد ججوں کے ایک سرکردہ چینل نے ان کا جائزہ لیا۔ ان ججوں میں صنعتی دنیا اور علمی حلقوں کے ماہرین شامل تھے، جنھیں 30 انتہائی اہم ایجادات کا انتخاب کرنا تھا۔ ان 30 ایجادات کا انتخاب ملک بھر کی  20 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کیا گیا ہے۔

ان 30 ایجادات کا اعلان اور ان کے انعامات کا اعلان نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب راجیو کمار کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More