14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل پنشن یوجنا میں اب زر تعاون ڈیجیٹل طریقہ سے جمع کیا جاسکتا ہے

अटल पेंशन योजना (एपीवाई) को अब डिजिटल रूप से सब्सक्राइब किया जा सकता है
Urdu News

نئی دہلی، ۔ جون /  پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نےاب ’’اے پی وائی @ای این  پی ایس ‘‘ شروع کیا ہے جس میں ڈیجیٹل  طریقے سے اندراج کا مکمل  پروسیس  شامل ہے ۔ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی ) کی توسیع  کے لئے پی ایف  آر ڈی اے کے ذریعہ کئے گئے  متعدد اقدامات  کے سلسلوں میں یہ ایک تازہ ترین سلسلہ ہے تاکہ اس آبادی تک جہاں یہ  اسکیم   ابھی نہیں پہنچی ہے  ، بڑی آسانی  سے اس یوجنا کو پہنچانے کےلئے اس میں مزید  رفتار لائی جاسکے۔  پی ایف  آر ڈی اے نے کولکاتہ  ، بنگلور اور ممبئی  کے بینکوں  اور ڈاک خانوں کے ساتھ بالترتیب  میٹنگیں  کی ہیں تاکہ  اس سہولت  کو جلد از جلد  شروع کیا جاسکے۔

  پی ایف آر ڈی اے کےسی جی ایم جناب اے جی داس نے حال ہی میں  ممبئی  میں منعقد  میٹنگوں سے خطاب کیا ۔ جہاں  بینکوں اور ڈاک محکموں کے  آئی ٹی محکمہ / ناڈل افسران موجودتھے۔ اس موقع پر  پی ایف  آر ڈی اے نے اے پی وائی کے تحت  سروس فراہم کرنے والوں کو اے پی وائی  ای این پی ایس  پلیٹ فارم کے فوائد  کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹنگ میں 45 سے زائد  بینک  کے افسروں (اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے افسران/ناڈل افسران موجود تھے۔ اے پی وائی سروس  فراہم کرنے والوں سےکہا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2017  سے قبل اے پی وائی  ، ای این پی ایس چینل  کی خصوصیات  کو ڈیولپ کریں۔  خیال رہے کہ  9 مئی  2015 کو وزیراعظم ، نیز نے  اے پی وائی کا افتتاح کیا تھا اور یکم جون  سے یہ نافذ ہوگیا تھا۔  اٹل پنشن یوجنا  بھارت کے  ان تمام باشندوں  کے لئے جن کی عمریں 18 سے 40 کے درمیان  ہیں ان کے لئے دستیاب  ہے۔

اس یوجنا کے تحت  زر تعاون  جمع کرنے والوں کو60  سال کی عمر تک ان کی حصہ داریوں کے حساب سے 4000،3000،2000،1000 اور پانچ ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More