25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل پنشن یوجنا میں حکومت ہند کے تعاون کے لئے 121 کروڑ روپئے جاری کیے گئے

Urdu News

نئی دہلی۔ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) پر اے پی وائی سروس پرووائیڈرس  کے ذریعے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ جس میں  ملک  بھر کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں سرکاری شعبے کے بینک (پی ایس بی)، پرائیویٹ شعبے کے بینک،  علاقائی دیہی بینک(آر آربی)، کو آپریٹیو بینک اور ڈاک محکمہ شامل ہیں۔ اے پی وائی کے تحت  12 اپریل 2018 تک سبسکرائبرس کی مجموعی تعداد 97 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز پرچکی تھی۔

اس اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے ان لوگوں کیلئے تعاون فراہم کیا گیا ہے جنہوں نے 31 مارچ 2016 سے پہلے ، زیادہ سے زیادہ 1000 روپئے تک کے سبسکرائبرس کنٹری بیوشن کی 50 فیصد رقم کے ساتھ اندراج کرالیا ہے۔ یہ سبسکرائبرس 16-2015 سے 20-2019 تک کے پانچ سال کے عرصے کے لئے مشترکہ کنٹریبوشن کے اہل ہوں گے۔ وہ سبسکرائبرس جو انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے اور نہ ہی وہ کسی دیگر سماجی سیکورٹی اسکیم میں شامل ہیں ، حکومت ہند کے اس مشترکہ کنٹری بیوشن کے ا ہل ہیں۔

مندرجہ بالا باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے پی ایف آر ڈی اے کے ذریعے تقریباً 14 لاکھ اہل سبسکرائبرس کے لئے مالی سال 17-2016  کے لئے مشترک کنٹریبیوشن جاری کیا گیا ہے جو 122.92 کروڑ کے بقدر ہے۔ جن سبسکرائبرس کا کنٹریبیوشن مارچ 2017 تک ان کے اے پی وائی کھاتے میں زیرالتوا ہے انہیں مشترکہ کنٹریبیوشن ادا نہیں کیا جائیگا۔  پی ایف آر ڈی ا ے کی طرف سے انہیں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنا اے پی وائی کھاتہ لگاتار جاری رکھیں تاکہ وہ حکومت ہند کا مشترک کنٹریبیوشن حاصل کرسکیں۔  حکومت ہند کا مشترکہ کنٹریبیوشن اسی وقت قابل ادا ہے جب کھاتے مستقل ہوں اور حکومت ہند کی طرف سے اس مشترکہ کنٹریبیوشن قابل تسلیم ہو جسے سبسکرائبرس  کے بچت بینک کھاتے میں بھیج دیا جائیگا۔

اٹل پنشن یوجنا کے تحت60 سال کی عمر یا اس سے زیادہ کے افراد کو 1000 روپئے سے .5000 روپئے کے درمیان کم سے کم پنشن گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More