20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپریل 2018 میں جی ایس ٹی کی وصولیابی ایک لاکھ کروڑسے زائدہوئی

Urdu News

نئیدہلی،یکممئی ۔اپریل  2018  میں  جی ایس ٹی کی وصولیابی کی کل مالیت   ایک لاکھ تین ہزار  458 کروڑروپے رہی ،جس میں سے سی جی ایس ٹی کی وصولیابی  18652  کروڑ ایس جی ایس ٹی کی وصولیابی  25704  کروڑ اور آئی جی ایس ٹی کی وصولیابی  50548  کروڑروپے رہی ،جس میں  درآمدات  سے حاصل ہونے والی  21246  کروڑروپے کی رقم بھی شامل ہے جبکہ سیس  کی مالیت   8554  کروڑروپے  رہی  ،جس میں   درآمدات سے حاصل ہونے والی جی ایس ٹی  وصولیابی کیا مالیت  702  کروڑروپے رہی ۔  مارچ کے مہینے کے لئے  داخل کی جانے والی  جی ایس ٹی آر  3۔بی ریٹرن  کی کل تعداد   60.47  لاکھ   رہی   ،جبکہ  87.12 لاکھ کی تعداد وہ ہے ،جو  مارچ کے مہینے کے لئے   ریٹرن داخل کرنے کے مجاز ہیں ۔

          اپریل کا مہینہ  کمپوزیشن ڈیلروں کے لئے بھی  سہ ماہی ریٹرن داخل کرنے کا مہینہ تھا۔ 19.31  لاکھ  کمپوزیشن ڈیلروں میں سے  11.47  لاکھ  کمپوزیشن ڈیلروں نے  اپنی سہ ماہی ریٹرن  (جی ایس ٹی آر -4) داخل کردی ہے ، جو کل تعداد کے  59.40   فیصد کے بقدر ہے ۔انہوں نے  579  کروڑروپے  کے بقدر ٹیکس ادا کیا ہے ،جو    ایک لاکھ اعشاریہ  صفر تین کروڑروپے کی مالیت کی جی ایس ٹی وصولیابی میں شامل ہے ۔

          جی ایس ٹی وصولیابی میں  یہ اچھال  معیشت میں  بہتر اضافے  کی عکاسی کرتا ہے  اور  ٹیکسوں سے متعلق کارروائیوں   کی بہتر  تعمیل کا مظہر ہے تاہم  عموماََ  یہ دیکھا گیا ہے کہ مالی سال کے آخری مہینے میں   پچھلے مہینوں کے  بقایا جات اداکرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس لئے فطری طور پر اس مہینے کی وصولیابی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس لئے اسے مستقبل کے  لئے کوئی رجحان قرار نہیں دیا  جاسکتا ۔

          اپریل  2018  میں  ادائیگی کے بعد  مرکزی سرکار اورریاستی سرکاروں   کی وصولیابیوں کی رقم  سی جی ایس ٹی کے لئے   32493  کروڑ اور ایس جی ایس ٹی   کے لئے  40257  کروڑروپے رہی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More